لوکلائزیشن کے لیے سہ رخی تعاون میں ہندوستان کا اہم کردار
جی20 کے خصوصی تھنک 20 پروگرام میں مقررین نے اپنے خیالات پیش کئے
جی 20 پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنے میں لوکلائزیشن کا کلیدی کردار ہے اور اس میں حکومت، سول سوسائٹی اور نجی تنظیموں کے سہ رخی تعاون کی ضرورت ہے۔ اس سے ہم عالمی منظر نامے کو بدل سکتے ہیں۔
ہندوستان سہ رخی تعاون میں اہم کام کر رہا ہے۔ ہندوستان نے کووڈ کی وبا اور یوکرین کے بحران کے حل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنے میں ہندوستان کا ماڈل تاریخی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2018 میں یوگنڈا میں مقامی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے پر زور دیا تھا۔ ہندوستان پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کو پورا کرنے کی طرف تیز رفتاری سے ا?گے بڑھ رہا ہے۔
اس بات کو مقررین نے آج کشا بھاؤ ٹھاکرے انٹرنیشنل کنونشن سینٹر جی-20 کے خصوصی تھنک 20 پروگرام میں ’’پائیدار ترقیاتی اہداف کے لوکلائزیشن میں سہ رخی تعاون‘‘ کے سیشن میں اجاگر کیا۔
اس سیشن کی صدارت سفیر امر سنہا، اسکالر، آر آئی ایس نئی دہلی نے کی۔ سیشن کے نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کی لوکلائزیشن میں سہ رخی تعاون کے لیے موثر نگرانی کے نظام، جدید فنانسنگ، مختلف اسٹیک ہولڈرز کی ملکیت، تصور کو عملی شکل دینے، جی- 20 کے ترقیاتی اہداف کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
مختلف گروپوں کو مرکز میں لانا، قدرتی ا?فات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ان کو روکنے کی کوشش کرنا، صنفی عدم مساوات کو دور کرنا وغیرہ۔ کچھ معاملات میں مقامی حکومتوں کو کنٹرول کرنے کی بھی ضرورت ہے جہاں جی 20 کے پائیدار ترقی کے اہداف کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جیسا کہ افغانستان میں۔