نئی دہلی، 20؍ اکتوبر
کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹس پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کے لیے عالمی بینک کی جانب سے ایک “غیر جانبدارماہ” اور ثالثی عدالت کے چیئرمین کے تقرر کے ایک دن بعد، حکومت ہندنے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد معاہدہ کی روح کے مطابق ہونا چاہیے۔
ایک بیان میں، وزارت خارجہ نے کہا، “ہم نے کشن گنگا اور رتلے پراجیکٹس سے متعلق جاری معاملے میں ایک ساتھ غیر جانبدار ماہر اور ثالثی عدالت کے چیئر کی تقرری کے عالمی بینک کے اعلان کو نوٹ کیا ہے۔”بیان میں کہا گیا ہے کہ “عالمی بینک کے اپنے اعلان میں اس اعتراف کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ‘ ایک ساتھ دو عمل کو انجام دینے سے عملی اور قانونی چیلنجز پیدا ہوتے ہیں’، ہندوستان اس معاملے کا جائزہ لے گا۔
ہندوستان کا ماننا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد معاہدے کی روح کے مطابق ہونا چاہیے۔ وزارت خارجہ امور کا بیان عالمی بینک کی جانب سے مشیل لینو کو غیر جانبدار ماہر اور پروفیسر شان مرفی کو ثالثی عدالت کا چیئرمین مقرر کرنے کے ایک دن بعد آیا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…