Urdu News

سندھ طاس معاہدے پرنیک جذبہ کے ساتھ عمل در آمد ہونا چاہیے: وزارت خارجہ

سندھ دریا معاہدہ

 نئی دہلی، 20؍ اکتوبر

کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹس پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کے لیے عالمی بینک کی جانب سے ایک “غیر جانبدارماہ” اور ثالثی عدالت کے چیئرمین کے تقرر کے ایک دن بعد، حکومت  ہندنے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد  معاہدہ  کی  روح  کے مطابق ہونا چاہیے۔

ایک بیان میں، وزارت خارجہ نے کہا، “ہم نے کشن گنگا اور رتلے پراجیکٹس سے متعلق جاری معاملے میں ایک ساتھ غیر جانبدار ماہر اور ثالثی عدالت کے چیئر کی تقرری کے عالمی بینک کے اعلان کو نوٹ کیا ہے۔”بیان میں کہا گیا ہے کہ “عالمی بینک کے اپنے اعلان میں اس اعتراف کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ‘ ایک ساتھ دو عمل کو انجام دینے سے عملی اور قانونی چیلنجز پیدا ہوتے ہیں’، ہندوستان اس معاملے کا جائزہ لے گا۔

ہندوستان کا ماننا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد معاہدے کی روح کے مطابق ہونا چاہیے۔ وزارت  خارجہ امور کا بیان عالمی بینک کی جانب سے مشیل لینو کو غیر جانبدار ماہر اور پروفیسر شان مرفی کو ثالثی عدالت کا چیئرمین مقرر کرنے کے ایک دن بعد آیا ہے۔

Recommended