Urdu News

جعلی ویب سائٹ کے بارے میں پریس نوٹ انفارمیشن

جعلی ویب سائٹ کے بارے میں پریس نوٹ انفارمیشن

جعلی ویب سائٹ کے بارے میں پریس نوٹ انفارمیشن

ایک جعلی ویب سائٹ https://niwrb-gov.org کے بارے میں جل شکتی وزارت کے آبی ذرائع ، ندیوں کے فروغ اور گنگا میں نئی جان ڈالنے کے محکمے کو اطلاع ملی ہے۔ یہ جعلی ویب سائٹ ایڈمنسٹریٹیو آفیسر سینچ پال اورسینچ پال سپروائزر کی آسامیوں کے لئے نیشنل اریگیشن اینڈ واٹر ریسورسس  بورڈ کے تحت بھرتیاں کرنے کا دعویٰ کررہی ہے۔

ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اینڈ جی آر، وزارت جل شکتی وضاحت کرتی ہے کہ مذکورہ بالا ویب سائٹ جعلی ہے اور نیشنل اریگیشن اور واٹر ریسورسس بورڈ کے نام سے کوئی بھی تنظیم اس محکمے سے تعلق نہیں رکھتی ہے۔

ڈی اور ڈبلیو آر، آرڈی اینڈ جی آر، وزارت جل شکتی نے مذکورہ بالا جعلی ویب سائٹ کے بارے میں سائبر کرائم آن لائن پورٹل پر 22 جون 2023 کو شکایت ریکارڈ کرائی ہے، تاکہ آگے کی کارروائی کی جاسکے۔ اس کے علاوہ اس محکمے نے انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپونس ٹیم سے درخواست کی ہے کہ جعلی ویب سائٹ کو بلاک کیا جائے اور ویب سائٹ مالکان کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے۔

****

Recommended