Categories: قومی

خفیہ اداروں کا انتباہ، کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں مزیداضافہ ہوسکتا ہے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں مزیداضافہ ہوسکتاہے۔مقبوضہ کشمیر میں مقیم دہشت گرد کمانڈروں نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آ ئی ایس آ ئی کے ساتھ ملکر ٹارگٹ کلنگ کویقینی بنانے کے لئے ایک نئی تنظیم کاقیام بھی عمل میں لایاہے، اور دوسوکے قریب افراد کوہٹ لسٹ پررکھاگیاہے۔خفیہ اداروں کی جانب سے جانکاری ملنے کے بعد جموں و کشمیر میں حفاظتی صورتحال کاازسرنوجائزہ لیاجارہاہے، اقلیتوں سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں ورکروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مزیداقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔نمائندے کے مطابق خفیہ اداروں نے اس بات کاانکشاف کیاہے کہ جموں وکشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہونے کے امکانات کوخارج نہیں کیاجاسکتاہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
خفیہ اداروں نے مرکزی حکومت اور جموں کشمیرکی سرکار کواس بات سے آگاہ کیاکہ پاکستانی کے مظفرآباد میں ٹارگٹ کلنگ کویقینی بنانے کیلئے نئی تنظیم کاوجود عمل میں لایاگیا،جبکہ دوسوافرادکی ایک لسٹ بھی تیار کی گئی ہے جن پرحملے کئے جاسکتے ہے۔خفیہ اداروں کی جانب سے پچھلے 72گھنٹوں سے مسلسل ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہونے کے امکانات ظاہرکرنے کے بعد اقلیتوں سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں سینئرکارکنوں کو مزیدسیکورٹی فراہم کرنے کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،جبکہ حفاظتی صورتحال کاجائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہونے جارہی ہے جس میں وزارت داخلہ وزارت دفاع خفیہ ایجنسیوں نیم فوجی دوستوں جموں وکشمیر پولیس کے اعلیٰ حکام شرکت کررہے ہیں تاکہ عام شہریوں کی ہلاکتوں کے ان واقعات کوروکنے کے لئے مزیداقدامات اٹھائیں جاسکیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago