Categories: فکر و نظر

بخاری شریف انسانی تاریخ کا سب سے عظیم علمی کارنامہ ہے:مولانا مقبول ا حمد سالک مصباحی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قرآن کے ساتھ ساتھ سنت رسول بھی اسلامی شریعت کا بنیادی ماخذ ہے،قرآن کریم میں رسول پاک کے اقوال وافعال کو حجت قرار دیا گیا ہے،فرمان رسول پر اسی طرح عمل کرنا لازم ہے جس طرح ایک مومن قرآن کے فرمان پر عمل کرتا ہے۔قرآن نے صاف صاف کہا ہے کہ یہ رسول جو تمھیں دیں اسے لے لو اور جس چیز سے روک دیں اس سے رک جاؤ۔دیگر متعدد مقامات پر ایک ساتھ کہا گیا کہ اللہ ورسول کی اطاعت کرو۔اس لیے قرآنی آیات کے ساتھ ساتھ احادیث رسول کا بھی محفوظ ہو نا ضروری تھا،چنانچہ صحابہ کرام نے عصر رسالت ہی سے اس کی کتابت کاکام شروع کردیا۔اورآنے والی تین صدیوں میں احادیث کریمہ کابیشتر حصہ محفوظ ہوگیا۔ان خیالات کااظہار مشہور اسلامی اسکالرحضرت مولانا مفتی مقبول احمد سالک مصباحی (بانی ومہتمم جماعہ خواجہ قطب الدین ؓکتیار کاکی)نے جامعہ فاطمہ نسواں سے فارغ ہونے والی فاضلات کو ختم بخاری شریف کا درس دیتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ امام بخاری کو دس لاکھ حدیثیں یاد تھیں ا،ان میں سے صرف ساڑھے سات ہزار احادیث کو چن کر بخاری شریف میں جمع کیاجو اس کی صحت اور حجیت کی دلیل ہے،احادیث کی کتا بوں میں بخاری شریہف کو قرآن کے بعد سب صحیح کتاب کہا جاتا ہے۔بخارشریف کاعالمی کتب کی دنیا میں اہم مقام ہے۔بلا شبہہ اسے علمی دنیا کا سب سے عظیم کارنامہ قرادیا جاسکتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جامعہ فاطمہ کے ناظم اعلی عرفان اشرفی نے کہا کہ ہمارے ادارے کی خصوصیت یہ کہ ہمارے یہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا باضابطہ اہتمام ہے،درس نظامیہ کے ساتھ ساتھ سی بی ایس،سی کے نصاب کے مطابق بارہویں تک باضابطہ تعلیم کاناظم ہے۔پردے کا معقول انتظام رہتا ہے،بچیوں کاتحفظ اور ان کی اخلاقی اور روحانی تربیت ہما را خاص مقصد ہے۔پروگرام کااغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،بعدہ نعت پاک پیش کی گئی۔ختم بخاری کے درس کا آغاز بعدنماز مغرب ہوا جب کہ اس پہلے بعد نماز ظہر طالبات نے اجتماعی طور پر نعت ومنقبت اور تقاریر کی شکل میں معلمات کی رہ نمائی میں تعلیمی مظاہر ہ کیا۔اس موقعہ سے طالبات کے والدین بھی کثیر تعداد میں شریک اجلاس ہوئے،اور انھوں نے اپنی آنکھوں سے اپنی بچیوں کیا علی کار کردگی کا مشاہد کیا جس سے ان میں اطمینان اور خوشہی کی لہر دوڑ گئی۔صلاۃ وسلام کے بعد مہمانوں کی خدمت میں لنگر اشرفی پیش کیا گیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago