Categories: قومی

بین الاقوامی یومِ یوگا: شہری یوگا کے عالمی دن کو کامیاب اورمزید مقبول بنانے میں تعاون دیں: وزیراعظم مودی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوگوں سے یوگا کے اس دن کو کامیاب بنانے اور یوگا کو مزید مقبول بنانے پر زور دیاہے۔وزیر اعظم نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ’’کل 21 جون یوگا کے بین الاقوامی دن کے طور پر منایا جائے گا ۔‘‘ ’یوگا برائے انسانیت ‘ کے موضوع سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے آیئے یوگا کے اس دن کو کامیاب بنائیں اور یوگا کو مزید مقبول بنائیں ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سال یوگا کا بین الاقوامی دن ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’  والےسال  کے اندر  واقع ہورہا ہے۔  اس سلسلے میں آیوش کی وزارت نے پورے ہندوستان میں 75مشہور مقامات پر یوگا کا بین الاقوامی دن منانے کا منصوبہ بنایا ہے جس سے ہندوستان کو عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعظم کرناٹک کے میسور سے اس  پروگرام کی قیادت کریں گے۔ہاؤسنگ اور شہری امور اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیرجناب ہردیپ ایس پوری،  لال قلعہ، نئی دہلی میں پروگرام کی قیادت کریں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 پتنجلی یوگ پیٹھ اس پروگرام کے انعقاد میں وزارت کے ساتھ حصہ لے رہی ہے۔ پتنجلی یوگ پیٹھ کے آچاریہ بال کرشن وزیر موصوف کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہوں گے۔ پتنجلی یوگ پیٹھ کے تقریباً 12,000 شرکاء اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے افسران اس تقریب میں حصہ لیں گے۔ یوگا پروگراموں کا انعقاد معیاری طریقہ عمل کے مطابق کیا جائے گا جو  یوگا کے بین الاقوامی دن 2022 (آئی ڈی وائی  )کی نوڈل وزارت ،آیوش کی وزارت،  کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سال یوگا کے بین الاقوامی دن(آئی ڈی وائی)  2022  کا تھیم کا عنوان  ‘‘یوگا فار ہیومینٹی’’ (انسانیت کے لئے یوگا) ہے کیونکہ اس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح کووڈ-19 وبائی امراض کے عروج کے دوران، یوگا نے تکالیف کو دور کرنے میں بنی نوع انسان کی خدمت کی  اور کووڈ کے بعد کے اُبھرتے ہوئے جغرافیائی سیاسی منظر نامے میں بھی ہمدردی، مہربانی کے ذریعے لوگوں  کو ایک ساتھ لاتا ہے۔ اور دنیا بھر کے لوگوں میں اتحاد کااحساس  بیدار کرتا ہے اور ان کے کردار میں  لچک پیدا کرتا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago