Categories: قومی

جانچ میں انکشاف،ملک میں پہلی مرتبہ سرحد پار سے ہوا ڈرون حملہ

این آئی اے اور این ایس جی کی جانچ میں دہشت گردانہ حملے کی سازش کا اشارہ

امبالہ، پٹھان کوٹ اور اونتی پورا ایئربیس کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا، رات میں فضائیہ کی پٹرولنگ ٹیم نے بھی ڈرون سے دھماکہ خیزمواد گرتے دیکھا تھا

جموں،27جون(انڈیا نیرٹیو)

جموں ایئرپورٹ کے ٹیکنیکل ایئریا یعنی ایئرفورس اسٹیشن پر اتوار کی رات کو ہوئے دو دھماکوں میں ڈرون کا ہی استعمال کیا گیا ہے۔ ملک میں پہلی مرتبہ ہوئے ڈرون حملے کی تصدیق جموں وکشمیر کے دی جی پی دلباغ سنگھ نے کی ہے۔ سنگھ نے کہا ہے کہ اس حملے کی سازش سرحدکے پار سے رچی گئی لیکن اسے انجام سرحد کے اندر سے ہی دیا گیا۔ اس لئے ایئرفورس اسٹیشن پر این آئی اے اور این ایس جی کی ٹیم ٹیرر اینگل سے جانچ کررہی ہے۔

یہ بھارت میں اپنی طرح کا پہلا ڈرون حملہ ہے جس کا ممکنہ ہدف احاطہ میں کھڑے طیارے تھے۔ اس کے بعد امبالہ، پٹھان کوٹ، اور اونتی پورہ ایئربیس کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ جموں ایئر فورس اسٹیشن کے ٹیکنیکل ایئریا میں گزشتہ رات پانچ منٹ کے وقفے کے اندر دو زوردار دھماکوں میں ایئر فورس کے دو اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ دریں اثنا، ہائی سیکورٹی والے مقام پر دھماکوں کے بعد جموں ایئرفورس اسٹیشن اور دیگر اہم ترین تنصیبات کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پہلا دھماکہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب قریب ایک بجکر 45 منٹ پر ایک عمارت کی چھت پر ہوا جبکہ پانچ منٹ سے بھی کم وقت کے بعد ایک اور دھماکہ کھلے میدان میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکوں سے ایک عمارت کو نقصان پہنچا اور ایئر فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کی شناخت ارونگ سنگھ اور ایس کے سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

انڈین ایئر فورس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کہا: 'جموں ایئر فورس اسٹیشن کے ٹیکنیکل ایئریا میں اتوار کی علی الصبح کم شدت والے دو دھماکے ہوئے۔ ایک دھماکے کی وجہ سے ایک عمارت کی چھت کو معمولی نقصان ہوا جب کہ دوسرا ایک کھلے میدان میں پھٹ گیا'۔ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا: 'ساز و سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تحقیقات میں سول ایجنسیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے'۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ دھماکے ڈرونز کے استعمال سے کئے گئے ہیں۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے معاملے پر فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل ایچ ایس اروڑہ سے بات کی ہے۔ ایئر مارشل اروڑہ از خود جموں کا دورہ کر کے صورت حال کا جائزہ لیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago