Urdu News

جائیداد کے منصوبوں میں سرمایہ کاری

مکانات اورشہری امورکے مرکزی وزیرمملکت جناب کوشل کشور

جائیداد کے منصوبوں میں سرمایہ کاری

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعے حکومت نے رئیل اسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) ایکٹ، 2016 (ریرا) کو گھر کے خریداروں/ افراد کے مفادات کے تحفظ اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے نافذ کیا ہے۔

ریئل اسٹیٹ پروجیکٹ کی تعمیر کی لاگت اور اراضی کی لاگت کو پورا کرنے کے لیے الاٹی سے وصول کی گئی رقم کا ستر فیصد ایک علیحدہ بینک اکاؤنٹ میں لازمی طور پر جمع کرنے کی تاکید ہے۔

اس کے علاوہ، ریرا کے پاس صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے ایک داخلی فاسٹ ٹریک تنازعات کے حل کا طریقہ کار بھی موجود ہے جس کے تحت شکایات کو مقررہ مدت کے اندر ایڈجیوڈیکیشن آفیسر، ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور ریئل اسٹیٹ اپیلیٹ ٹریبونل کے ذریعے نمٹایا جاتا ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

Recommended