Urdu News

آئی آر سی ٹی سی ’’دیکھو اپنا دیش‘‘ یاترا ٹور پیکج چلائے گا

آئی آر سی ٹی سی ’’دیکھو اپنا دیش‘‘ یاترا ٹور پیکج چلائے گا

آئی آر سی ٹی سی ’’دیکھو اپنا دیش‘‘پہل کے تحت بابا صاحب امبیڈکر یاترا ٹور پیکج چلائے گا، جو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی زندگی سے جڑے کچھ اہم مقامات کا احاطہ کرے گا۔ بابا صاحب امبیڈکر یاترا کا پہلا سفر اپریل 2023 میں نئی دہلی سے شروع ہوگا۔ ’دیکھو اپنا دیش‘ پہل کے تحت وزارت ریلوے انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کے ساتھ مل کر پورے بھارت میں کئی تھیم پر مبنی سرکٹوں پر بھارت گورو ٹورسٹ ٹرینیں چلا رہی ہے۔

7 راتوں اور 8 دن کا یہ مجوزہ بھارت گورو سیاحتی سفر دہلی سے شروع ہوگا

یہ 7 راتوںاور 8 دن کا مجوزہ بھارت گورو سیاحتی ٹرین کا سفر دہلی سے شروع ہوگا اور اس کا پہلا اسٹاپ مدھیہ پردیش میں ڈاکٹر امبیڈکر نگر (مہو) ہے جو بابا صاحب کی جائے پیدائش (بھیم جنم بھومی) ہے۔ پھر یہ ٹرین ناگپور ریلوے اسٹیشن جائے گی جہاں سیاح دیکشا بھومی – نویان بدھ مت کی مقدس یادگار – دیکھنے کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس کے بعد ٹرین ناگپور سے سانچی کے لیے روانہ ہوگی۔ سانچی کے نظاروں میں سانچی کے استوپا اور دیگر بدھ مت کے مقامات کا دورہ بھی شامل ہے۔ سانچی کے بعد وارانسی اگلی منزل ہے، جہاں سارناتھ اور کاشی وشوناتھ مندر کا دورہ بھی شامل ہے۔

اگلی اور آخری منزل گیا ہے۔ وہاں سیاحوں کو مشہور مہابودھی مندر اور دیگر خانقاہوں کی زیارت کے لیے بودھ گیا کے مقدس مقام پر لے جایا جائے گا۔ دیگر اہم بودھی مقامات راجگیر اور نالندہ کو بھی سڑک سے طے کیا جائے گا۔ یاترا آخر کار نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوگی۔ سیاحوں کے پاس دہلی، متھرا اور آگرہ کینٹ اسٹیشنوں پر ٹرینوں میں سوار ہونے / اترنے کا اختیار ہوگا۔

آئی آر سی ٹی سی ’’دیکھو اپنا دیش‘‘پہل کے تحت بابا صاحب امبیڈکر یاترا ٹور پیکج چلائے گا

ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر، جنہیں پیار سے ’’بابا صاحب‘‘کہا جاتا ہے، بھارتی آئین کے اہم معمار تھے۔ اس کے علاوہ وہ معروف قانون دان، سیاسی کارکن، ماہر بشریات، مصنف، مقرر، مورخ، ماہر معاشیات اور اسکالر بھی تھے۔ امبیڈکر نے اپنی پوری زندگی چھوت چھات جیسی سماجی برائیوں کو ختم کرنے کے لیے وقف کردی اور سماجی طور پر پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے کھڑے رہے۔ آئی آر سی ٹی سی کے ذریعہ ڈیزائن کی گئی بابا صاحب امبیڈکر یاترا کا مقصد امبیڈکر کی زندگی سے جڑے مقامات کو اجاگر کرنا ہے۔

بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین کا آغاز بھارت سرکار کی پہل ’’دیکھو اپنا دیش‘‘ کے مطابق گھریلو سیاحت میں خصوصی دلچسپی رکھنے والے سرکٹوں کو فروغ دینے کے لیے ہے۔ یہ ٹرینیں آئی آر سی ٹی سی کے ذریعہ چلائی جارہی ہیں اور بابا صاحب امبیڈکر کے سفر کی تمام تفصیلات، اور آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ پر خصوصی سود ٹرین پیکیج اس لنک پر دستیاب ہے: https://www.irctctourism.com۔

***

Recommended