قومی

بہتر دنیا کی تعمیر کرنا ہم سب کی اجتماعی اور اخلاقی ذمہ داری :راج ناتھ

وزیر دفاع نے کہا،’انڈیا پیسفک خطہ‘ عالمی برادری کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے

انڈو پیسفک ریجنل ڈائیلاگ‘میں پی ایم مودی کے پیغام ‘اب جنگ کا وقت نہیں ہے’ کا ذکر کیا

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے انڈو۔ پیسیفک ریجنل ڈائیلاگ میں کہا کہ  بہتر دنیا کی تعمیر کرنا ہم سب کی اجتماعی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ایک ایسی دنیا کی تعمیر ہونی چاہیے جو محفوظ اور سب کے لیے منصفانہ ہو۔

 ہندوستان کے فلسفیوں نے ہمیشہ سیاسی سرحدوں سے اوپر اٹھ کر انسانی برادری کو سمجھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سمت میں عالمی برادری مختلف پلیٹ فارمز اور ایجنسیوں کے ذریعے آگے بڑھ رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس میں سب سے آگے ہے۔

مانیک شا سینٹر، دہلی میں ‘انڈو ۔پیسیفک ریجنل ڈائیلاگ’ کے  اختتامی روز وزیر دفاع نے پختہ یقین ظاہر کیا کہ اگر سیکورٹی ایک اجتماعی ادارہ بن جائے ، تو ہم ایک ایسے عالمی نظام کی تعمیر پر غور کر سکتے ہیں، جو محفوظ اور سب کے لیے منصفانہ ہو۔

ہم نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں خواتین کے لیے آسیان-انڈیا پہل کی تجویز پیش کی ہے جو زیادہ انسانی نقطہ نظر کے ذریعے تنازعات کے مؤثر حل اور پائیدار امن کے لیے کردار ادا کرے گا۔ ہم نے سمندری ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کی سمت میرین پلاسٹک آلودگی کے ردعمل پر ایک آسیان۔انڈیا پہل کی بھی تجویز پیش کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago