نئی دہلی ، 05 مئی (انڈیا نیرٹیو)
جمعہ کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں جمعہ کو وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان کا نام لیے بغیر اس پر تنقید کی۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سرحد پار دہشت گردی سمیت ’دہشت گردی کے خطرے‘پر سخت بیان دیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک طرف دنیا کووڈ سے لڑ رہی ہے اور دوسری طرف دہشت گردی کا خطرہ بلا روک ٹوک جاری ہے۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوسرے دن ارکان کو یاد دلایا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ایس سی او کے بنیادی مقاصد میں سے ایک ہے۔
اپنے افتتاحی خطاب میں انہوں نے آج کہا کہ دہشت گردی کو کسی بھی طرح جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ سرحد پار دہشت گردی سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کو روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں کی فنڈنگ کے تمام چینلز کو بلا تفریق بند کیا جائے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کثیر جہتی تعاون کے ذریعے شنگھائی تعاون تنظیم میں ترقی اور امن ، استحکام کو فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
جے شنکر نے مزید کہا کہ ایس سی او چیئر کے طور پر ہندوستان نے ایس سی او کے مبصرین اور ڈائیلاگ پارٹنرز کو 14 سے زیادہ سماجی و ثقافتی تقریبات میں شرکت کی دعوت دے کر ان کے ساتھ بات چیت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے انگریزی کو شنگھائی تعاون تنظیم کی تیسری سرکاری زبان بنانے کے ہندوستان کے دیرینہ مطالبے کے لیے رکن ممالک کی حمایت طلب کی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…