انقرہ، 05 مئی (انڈیا نیرٹیو)
روس اور یوکرین کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے اثرات بین الاقوامی فورمز پر بھی نظر آنے لگے ہیں۔ ترکیہ میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کے دوران یوکرین کے ایک رکن پارلیمنٹ نے روسی مندوب کی پٹائی کر دی ۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
اس وقت ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمینڑی اسمبلی آف بلیک سی اکنامک کوآپریشن (پیب سیک) کانفرنس جاری ہے۔ بحیرہ اسود کے علاقے کے ممالک اس کانفرنس میں جمع ہو ئے ہیں اوردو طرفہ، کثیرالجہتی تعلقات اور اقتصادی، تکنیکی اور سماجی تعاون کو فروغ دینے پر غوروخوض کررہے ہیں۔
اس میں یوکرین اور روس کے نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ اس ملاقات کے دوران یوکرین کے رکن پارلیمنٹ اولیکسنڈر ماریکووسکی نے یوکرین کا قومی پرچم لہرانا شروع کیا۔
اس پر روسی نمائندے نے یوکرین کے رکن پارلیمنٹ کے ہاتھ سے جھنڈا چھین لیا۔ اس سے یوکرین کے رکن پارلیمنٹ اس قدر ناراض ہوئے کہ انہوں نے پروٹوکول توڑتے ہوئے روسی نمائندے پر گھونسوں اور تھپڑوں سے حملہ کردیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے دونوں کو الگ کیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…