قومی

جے شنکر دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے مصر کا دوروزہ دورہ کریں گے

نئی دہلی ، 13 اکتوبر

وزیر خارجہ ایس جے شنکر دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لینے اور اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ہفتہ سے مصر کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

یہ دورہ 15 سے 16 اکتوبر تک مصری وزیر خارجہ سامح حسن شکری کی دعوت پر ہو رہا ہے۔جے شنکر کا مصر کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔ دورے کے دوران،  جئے شنکر وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ باہمی دلچسپی کے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

  وزیر خارجہ مصر میں مقیم ہندوستانی کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کریں گے، بشمول طلباء، اور مصری اور ہندوستانی کاروباری برادریوں کے ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔

ہندوستان اور مصر روایتی طور پر تاریخی اور ثقافتی روابط کی بنیاد پر گرم اور دوستانہ تعلقات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ دونوں ممالک اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ مصر کو 2022-23 میں G-20 کی ہندوستان کی صدارت کے دوران ایک ‘ مہمان ملک’ کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

 مصر افریقہ میں ہندوستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک رہا ہے اور دو طرفہ تجارت  اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ مالی سال 2021-22 کے دوران ہندوستان-

مصر دو طرفہ تجارت 7.26 بلین امریکی ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین سطح کو چھو گئی۔ مصر میں ہندوستانی سرمایہ کاری 3.15 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ 50 سے زیادہ ہندوستانی کمپنیاں مصر میں مینوفیکچرنگ، کیمیکل، توانائی، انفراسٹرکچر، ریٹیل وغیرہ جیسے شعبوں میں سرگرم عمل ہیں۔مصری قیادت باہمی دلچسپی کے تمام مسائل کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ دورہ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور دوطرفہ شراکت داری میں نئے اقدامات کو تلاش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago