وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آج 60فیصددیہی گھرانوں کو نلکوں. کے ذریعے پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل ہے۔ ہندوستان میں اب تک 1.55 لاکھ سے زیادہ دیہات، (کل دیہاتوں کا 25فیصد) نے ’ہر گھر جل‘ کی اطلاع دی ہے، یعنی ان دیہات کے ہر گھر کو اپنے گھر کے. احاطے میں نلکوں کے ذریعے پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل ہے۔ رواں سال جنوری سے مارچ 2023 تک، جل جیون مشن کے تحت ہر سیکنڈ میں ایک نل کنکشن فراہم کیا گیا ہے۔ یہ ایک قابل ذکر کارنامہ ہے، جس میں 2023 کے پہلے تین مہینوں کے دوران، اوسطاً ہر روز 86894 نئے نلکے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔
بڑے فلاحی پروگراموں میں سے ایک
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے 15 اگست 2019 کو جل جیون مشن کا اعلان کیا گیا تھا. جس کا مقصد تمام دیہی گھرانوں کو مناسب پریشر میں مقررہ معیار. کا مناسب مقدار (55 ایل پی سی ڈی) پانی، باقاعدہ اور طویل مدتی بنیادوں پر فراہم کرنا تھا۔ جل جیون مشن کے لیے مجموعی مالی وابستگی 3600 ارب روپے(43.80 بلین امریکی ڈالر) ہے جو اسے دنیا کے سب سے بڑے فلاحی پروگراموں میں سے ایک بناتی ہے۔ اگست 2019 میں مشن کے آغاز کے وقت، 19.43 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے. صرف 3.23 کروڑ (16.65فیصد) کو نلکے کے پانی تک رسائی حاصل تھی۔ حالیہ برسوں میں وبائی امراض. اور روس-یوکرین تنازعات وغیرہ کی وجہ سے کئی رکاوٹوں کے باوجود، ریاستوں./ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے جل جیون مشن کو نافذ کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔
بڑے فلاحی پروگراموں میں سے ایک
ملک نے 4 اپریل 2023 کو بڑے فلاحی پروگراموں میں سے ایک. جس میں 11.66 کروڑ (60فیصد) دیہی گھرانوں کو ان کے. گھروں میں نل کے پانی کی فراہمی کی گئی۔ 5 ریاستیں، گجرات، تلنگانہ، گوا. ہریانہ، اور پنجاب اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں انڈمان. اور نکوبار جزائر، دمن دیو اور دادرا نگر حویلی اور. پڈوچیری نے 100 فیصد کوریج کی اطلاع دی ہے۔ ملک تمام دیہی گھرانوں کو نلکوں کے ذریعے پینے. کا صاف پانی فراہم کرنے کی جانب مسلسل ترقی کر رہا ہے۔