جناب سربانند سونووال نے جوگی گھوپا ، آسام میں ہندوستان کے پہلے بین الاقوامی ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک کی پیش رفت کا جائزہ لیا
یہ پارک جس کی تعمیر پر693.97 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، براہ راست آبی، سڑک، ریل اور ہوائی راستہ فراہم کرے گا
بندرگاہ، جہاز رانی وآبی شاہراہ اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے آسام کے جوگی گھوپا میں ہندوستان کے پہلے بین الاقوامی ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک کے تعمیری مقام کا دورہ کیا۔جناب سونووال نے کہا کہ پارک میں گھاٹ کے اس سال کے اندر ہی مکمل ہوجانے کا امکان ہے۔ مرکزی وزیر نے کام کی رفتار پر اطمینان کااظہار کیا، کیونکہ سڑک اور ریلوے کنکٹی ویٹی کو بھی اس کے آخر تک پورا کرنے کا ہدف ہے۔
آسام ، جوگی گھوپا کے ذریعے ٹرانسپورٹ کے توسط سے تبدیلی کے وزیر اعظم مودی کے وژن کو تعبیر آشنا کررہا ہے:جناب سونووال
اس موقع پر بولتے ہوئے جناب سونووال نے کہا ’’شمال مشرقی ہندوستان کی تیزی سے ترقی کے لئے ہمارے متحرک وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی ہماری معیشت کا احیاء کرنے کے لئے کئی انقلابی قدم اٹھارہے ہیں۔وزیر اعظم مودی جی کے ٹرانسپورٹ کے توسط سے تبدیلی کے وژن نے شمال مشرق کے پورے خطے کو اپنے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو نئی شکل دینے میں اہل بنایا ہے۔کیونکہ اس اہم ملٹی ماڈل پارک کی تعمیر تیزی سے چل رہی ہے.
اس سے بھوٹان اور بنگلہ دیش جیسے پڑوسی ممالک کے ساتھ ساتھ اس خطے کے لئے وسیع امکانات کھلنے کی امید ہے۔پردھان منتری گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کو تبدیلی کے لئے ایک مؤثر اور کارآمد ایجنٹ بننے کے لئے ٹرانسپورٹ کا احیاء کرنے اور اسے دوبارہ زندہ کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔اقتصادی خوشحالی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لئے پردھان منتری گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کا مقصد سمندر اور ندیاں دونوں کے ساحلی علاقوں کو مضبوط کرناہے۔‘‘
جوگی گھوپا ملٹی ماڈل پارک میں گھاٹ2023 کے اندر مکمل ہوجائے گا:جناب سونووال
پارک کو سرکار کی اولوالعزم بھارت مالا پریوجنا کے تحت فروغ دیا جارہا ہے۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایم ایم ایل پی ہے،جسے آسام کے جوگی گھوپا میں این ایچ آئی ڈی سی ایل کے ذریعے تعمیر کیا جارہا ہے۔ پارک کو سڑک، ریل، ہوائی اور آبی شاہراہ سے جوڑا جائے گا۔اسے برہمپتر کے قریب 317 ایکڑ اراضی پر تیار کیا جارہا ہے۔
جوگی گھوپا اور گوہاٹی کے درمیان 154کلو میٹر کا فاصلہ اس سیکشن پر 4-لین کی سڑک بناکر کور کیا جائے گا۔3کلومیٹر کی ریلوے لائن جوگی گھوپا اسٹیشن کو ایم ایم ایل پی سے جوڑے گی۔ دیگر 3کلو میٹر کی ریلوے لنک اسے آئی ڈبلیو ٹی سے جوڑے گی اور آسام کنکٹی ویٹی کے لئے نو تعمیر روپسی ہوائی اڈے کی سڑک کو 4-لین میں اَپ گریڈ کیا جائے گا۔