جناب سربانند سونووال نے جوگی گھوپا ، آسام میں ہندوستان کے پہلے بین الاقوامی ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک کی پیش رفت کا جائزہ لیا
بندرگاہ، جہاز رانی وآبی شاہراہ اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے آسام کے جوگی گھوپا میں ہندوستان کے پہلے بین الاقوامی ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک کے تعمیری مقام کا دورہ کیا۔جناب سونووال نے کہا کہ پارک میں گھاٹ کے اس سال کے اندر ہی مکمل ہوجانے کا امکان ہے۔ مرکزی وزیر نے کام کی رفتار پر اطمینان کااظہار کیا، کیونکہ سڑک اور ریلوے کنکٹی ویٹی کو بھی اس کے آخر تک پورا کرنے کا ہدف ہے۔
اس موقع پر بولتے ہوئے جناب سونووال نے کہا ’’شمال مشرقی ہندوستان کی تیزی سے ترقی کے لئے ہمارے متحرک وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی ہماری معیشت کا احیاء کرنے کے لئے کئی انقلابی قدم اٹھارہے ہیں۔وزیر اعظم مودی جی کے ٹرانسپورٹ کے توسط سے تبدیلی کے وژن نے شمال مشرق کے پورے خطے کو اپنے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو نئی شکل دینے میں اہل بنایا ہے۔کیونکہ اس اہم ملٹی ماڈل پارک کی تعمیر تیزی سے چل رہی ہے.
اس سے بھوٹان اور بنگلہ دیش جیسے پڑوسی ممالک کے ساتھ ساتھ اس خطے کے لئے وسیع امکانات کھلنے کی امید ہے۔پردھان منتری گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کو تبدیلی کے لئے ایک مؤثر اور کارآمد ایجنٹ بننے کے لئے ٹرانسپورٹ کا احیاء کرنے اور اسے دوبارہ زندہ کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔اقتصادی خوشحالی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لئے پردھان منتری گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کا مقصد سمندر اور ندیاں دونوں کے ساحلی علاقوں کو مضبوط کرناہے۔‘‘
پارک کو سرکار کی اولوالعزم بھارت مالا پریوجنا کے تحت فروغ دیا جارہا ہے۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایم ایم ایل پی ہے،جسے آسام کے جوگی گھوپا میں این ایچ آئی ڈی سی ایل کے ذریعے تعمیر کیا جارہا ہے۔ پارک کو سڑک، ریل، ہوائی اور آبی شاہراہ سے جوڑا جائے گا۔اسے برہمپتر کے قریب 317 ایکڑ اراضی پر تیار کیا جارہا ہے۔
جوگی گھوپا اور گوہاٹی کے درمیان 154کلو میٹر کا فاصلہ اس سیکشن پر 4-لین کی سڑک بناکر کور کیا جائے گا۔3کلومیٹر کی ریلوے لائن جوگی گھوپا اسٹیشن کو ایم ایم ایل پی سے جوڑے گی۔ دیگر 3کلو میٹر کی ریلوے لنک اسے آئی ڈبلیو ٹی سے جوڑے گی اور آسام کنکٹی ویٹی کے لئے نو تعمیر روپسی ہوائی اڈے کی سڑک کو 4-لین میں اَپ گریڈ کیا جائے گا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…