قومی

جے کے ای ڈی آئی جموں و کشمیر کی خواتین کاروباریوں کے لیے ورکشاپ کی میزبانی کے لیے تیار

جموں و کشمیر انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (جے کے ای ڈی آئی( سٹارٹ اپ انڈیا، ڈپارٹمنٹ فار انڈسٹریل پالیسی اینڈ پروموشن (ڈی پی آئی آئی ٹی) حکومت ہند کے اشتراک سے 19 اور 20 جون 2023 کو جموں و کشمیر کی خواتین کاروباریوں کے لیے ایک دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کرے گا۔

ڈائریکٹر  جے کے ای ڈی آئی، اعجاز احمد بھٹ  نے آج اس سلسلے میں تیاری کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ادارے کے سینئر فیکلٹی ممبران اور افسران نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں سٹارٹ اپ ایکو سسٹم پر فوکسڈ سیشنز، تجربے کا اشتراک، صلاحیت کی تعمیر اور پچنگ سیشن شامل ہوں گے۔

 اس کے علاوہ، شرکاکو پری ورکشاپ ورچوئل پچنگ ٹریننگ سیشن تک بھی رسائی حاصل ہو گی۔ وہاں شرکت کے سرٹیفکیٹ، ثقافتی پروگرام اور ہلکی پھلکی ریفریشمنٹ بھی ہو گی۔حکومت نے متوازن ترقی کے لیے خواتین کی قیادت والے اقدامات کو شامل کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

 ہندوستان نے اپنی صدارت کے دوران جی 20 کے بنیادی ایجنڈے میں صنفی خدشات کو شامل کرنے کا بجا طور پر مطالبہ کیا ہے۔  جے کے ای ڈی جموں و کشمیر کے  یو ٹی میں انٹرپرینیورشپ اور اختراع کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔دو روزہ ورکشاپ جو ابتدائی طور پر گزشتہ ماہ طے کی گئی تھی، خواتین کاروباریوں کی مدد اور ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں منعقد ہونے والے پروگراموں کے سلسلے کا حصہ ہے۔

 ورکشاپ وسائل کو منظم کرنے اور خواتین شرکاء کی طاقت کو بڑھانے میں مدد کرے گی تاکہ وہ اپنی پوری صلاحیت تک پہنچ سکیں اور خواتین اور معاشرے کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک قابل عنصر کے طور پر کام کر سکیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago