مرکز کی طرف سے مسلح افواج میں اصلاحات کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ خواتین افسران کی شمولیت سے ملک کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔
وزیر اعظم پیر کو فوجیوں کے ساتھ دیوالی منانے کے لیے کرگل پہنچے۔اس موقع پر اْنہوں نے کہا کہ میرے لیے، آپ سب برسوں سے میرا خاندان رہے ہیں۔
کرگل میں اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ دیوالی منانا ایک اعزاز کی بات ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں، ہم نے مسلح افواج میں اصلاحات کے نفاذ پر زور دیا ہے۔ ہم نے خواتین کے لیے فورسز میں عہدے قائم کئے ہیں۔
خواتین کی طاقت ہماری مسلح افواج کو مضبوط کرے گی۔ ”مستقل کمیشن” کے تحت خواتین افسران کو شامل کرنے کے نتیجے میں ہماری طاقت میں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج ملک کے تحفظ اور سلامتی کا ستون ہیں۔ ایک قوم تب محفوظ رہتی ہے جب سرحد محفوظ ہو، معیشت مضبوط ہو اور معاشرہ اعتماد سے بھرا ہو۔
ہندوستان کی خواہش ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار عالمی امن کی راہ ہموار کرے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے ہے کہ مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں کہ ہندوستان کا ہر شہری سکون سے سوتا ہے۔
کرگل کی اس فاتح سرزمین سے میں ہم وطنوں اور دنیا کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان کے ساتھ ایک بھی جنگ ایسی نہیں ہوئی جہاں کارگل نے فتح کا جھنڈا نہ لہرایا ہو۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…