بورس جانسن کے پیچھے ہٹنے کے بعد رشی سونک کے لیے وزیراعظم کے عہدے کا راستہ صاف
کنزرویٹو پارٹی کے 150 سے زیادہ ایم پیز نے رشی سونک کی حمایت کا اعلان کیا
کبھی ہندوستان پر حکومت کرنے والے برطانیہ کو ہندوستانی نژاد پہلا وزیر اعظم ملنے جا رہا ہے۔ رشی سونک برطانیہ کے پہلے وزیر اعظم ہوں گے۔ ان کے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیراعظم کی دوڑ میں بھارتی رشی سونک اور سابق وزیراعظم بورس جانسن کے درمیان سخت مقابلے کا امکان تھا تاہم بورس جانسن کے پیچھے ہٹنے کے بعد ان کے لیے راستہ صاف ہوگیا۔
برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کے استعفیٰ کے بعد حکمراں کنزرویٹو پارٹی نے نئے امیدوار کی تلاش شروع کردی۔ اس بار وزارت عظمیٰ کے دعوے کے لیے کم از کم ایک سو ارکان پارلیمنٹ کی حمایت کی شرط رکھی گئی تھی۔
برطانوی پارلیمنٹ میں کنزرویٹو پارٹی کے کل 357 ارکان پارلیمنٹ ہیں۔ ایسے میں لز ٹرس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنے والے ہندوستانی نژاد رشی سونک ایک بار پھر سنجیدہ دعویدار کے طور پر ابھرے ہیں۔ کنزرویٹو پارٹی کے ایم پی ٹوبیاس ایل ووڈ برطانیہ کے سیکورٹی منسٹر ٹام ٹونگیٹ نے کھل کر سونک کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
ادھر برطانیہ میں کیے گئے ایک سروے میں دعویٰ کیا گیا کہ رشی سونک برطانوی ووٹرز کی پہلی پسند ہیں۔ سابق وزیر اعظم بورس جانسن اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار رشی سونک کے درمیان سروے میں 44 فیصد لوگ سونک کے ساتھ نظر آئے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…