قومی

صحافی رانا ایوب کو جھٹکا،سپریم کورٹ نے کس معاملے میں خارج کی درخواست؟

نئی دہلی، 7 فروری ( انڈیا نیرٹیو)

 سپریم کورٹ نے غازی آباد کی عدالت کی جانب سے جاری سمن کو چیلنج کرنے والی صحافی رانا ایوب کی درخواست خارج کردی ہے ۔ جسٹس کرشن مراری اور وی راما سبرمنیم کی بنچ نے یہ فیصلہ دیا۔

عدالت نے رانا ایوب سے کہا کہ وہ غازی آباد کی عدالت میں جا کر شواہد کی بنیاد پر اپنا موقف پیش کریں۔ 31 جنوری کو عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ سماعت کے دوران رانا ایوب کی جانب سے پیش ہونے والی ایڈووکیٹ ورندا گروور نے غازی آباد کی عدالت کی جانب سے جاری سمن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ غازی آباد عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

انہوں نے کہا تھا کہ رانا ایوب کی رہائش گاہ ممبئی میں ہے اور جس آن لائن پلیٹ فارم سے انہوں نے چندہ اکٹھا کیا ،وہ بھی ممبئی کا ہے، جس اکاؤنٹ میں رقم جمع ہوئی وہ بھی ممبئی کا ہے۔ ایسے میں غازی آباد عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔

سماعت کے دوران ای ڈی کی طرف سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے رانا ایوب کے دلائل کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ سمن عوام سے چندہ میں لیے گئے کروڑوں روپے کے غبن کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

منی لانڈرنگ دوسرے لسٹیڈجرائم سے منسلک ہے۔ اگر کوئی سنگاپور میں منی لانڈرنگ کرتا ہے تو کیا ای ڈی سنگاپور میں مقدمہ درج کرے گا؟ غازی آباد کے کچھ لوگوں نے رانا ایوب کی مہم کے لیے چندہ دیا تو غازی آباد کورٹ کا دائرہ اختیار ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago