عالمی

مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں رہائشی بکنگ کے تناسب میں اضافہ

مکہ مکرمہ،07فروری(انڈیا نیریٹو)

موجودہ دنوں کے دوران مکہ مکرمہ میں رہائش اور ہوٹل کے شعبے میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ بڑی تعداد میں زائرین اور عمرہ زائرین کی آمد کی وجہ سے ہوٹلوں میں رہائش کی بکنگ کی شرح 70 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ خاص طور پر وسطی مکہ مکرمہ اور اس کے اطراف کے ہوٹلوں میں آنے والے مہمانوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے قومی کمیٹی برائے حج، عمرہ اور وزٹ نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو تصدیق کی کہ مکہ مکرمہ میں تقریباً 1,000 ہوٹلز اور 250,000 سے زیادہ ہوٹل کے کمرے ہیں، جن میں بین الاقوامی سطح کےاعلیٰ معیار کی سہولیات موجود ہیں۔ تمام ہوٹل عمرہ زائرین کا استقبال کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ان ہوٹلوں میں صفائی اور طہارت کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ چوبیس گھنٹے تمام سہولیات کی صفائی اور جراثیم کشی کے عمل کو انجام دے رہے ہیں۔ ان ایام میں پوری دنیا سے بڑی تعداد میں عازمین عمرہ کی آمد کی توقع کی جا رہی ہے۔

قومی کمیٹی برائے حج، عمرہ اور زیارت کے رکن اور مکہ المکرمہ میں ہوٹلز کمیٹی کے رکن ہانی العمیری نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں میں العزیزیہ، الششا، محبس الجن اور المسفلہ میں واقع متعدد ہوٹلوں میں ریکارڈ بکنگ دیکھی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ ایام میں مکہ معظمہ کے ہوٹلوں میں بکنگ کا تناسب 70 فی صد سے تجاوز کرگیا۔العمیری نے نشاندہی کی کہ تقریباً 350 عمرہ کمپنیاں اور ادارے عازمین کو ان کی آمد سے لے کر عمرہ کی مناسک ادا کرنے کے بعد اپنے وطن روانگی تک بہترین خدمات فراہم کرتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago