Categories: قومی

جسٹس محمد رفیق نے ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جسٹس محمد رفیق نے جمعرات کے روز شملہ میں ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔ راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تقریب راج بھون کے دربار ہال میں منعقد ہوئی، جہاں چیف سکریٹری رام سبھاگ سنگھ نے حلف برداری کی کارروائی کی نظامت کی  اورحکومت ہند کے وزارت قانون وانصاف کے ذریعہ جاری ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس محمد رفیق کی ٹرانسفر سے متعلق نوٹیفکیشن کو پڑھا۔ وزیر اعلیٰ  جے  رام ٹھاکر اور ان کی اہلیہ ڈاکٹرسادھنا ٹھاکر اس موقع پر موجود تھیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جسٹس محمد رفیق 25 مئی 1960 کو راجستھان کے چورو ضلع کے سوجن گڑھ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سال 1980 میں راجستھان یونیورسٹی سے بی کام، 1984 میں ایل ایل بی اور سال 1986 میں ایم کام کیا۔ 8 جولائی 1984 کو راجستھان بار کونسل میں رجسٹر ہونے کے بعد انہوں نے بطور وکیل کام کرنا شروع کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
چیف جسٹس بننے سے پہلے وہ راجستھان اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین اور راجستھان ہائی کورٹ کے انتظامی جج بھی رہے۔ وہ 13 نومبر 2019 سے 26 اپریل 2020 تک میگھالیہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے۔ 27 اپریل 2020 کو، جسٹس محمد رفیق نے میگھالیہ ہائی کورٹ سے تبادلے کے بعد اڑیسہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔ڑیسہ ہائی کورٹ سے تبادلہ کے بعد انہوں نے 3 جنوری 2021 کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago