Urdu News

جسٹس محمد رفیق نے ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

جسٹس محمد رفیق نے ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

جسٹس محمد رفیق نے جمعرات کے روز شملہ میں ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔ راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

تقریب راج بھون کے دربار ہال میں منعقد ہوئی، جہاں چیف سکریٹری رام سبھاگ سنگھ نے حلف برداری کی کارروائی کی نظامت کی  اورحکومت ہند کے وزارت قانون وانصاف کے ذریعہ جاری ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس محمد رفیق کی ٹرانسفر سے متعلق نوٹیفکیشن کو پڑھا۔ وزیر اعلیٰ  جے  رام ٹھاکر اور ان کی اہلیہ ڈاکٹرسادھنا ٹھاکر اس موقع پر موجود تھیں۔

جسٹس محمد رفیق 25 مئی 1960 کو راجستھان کے چورو ضلع کے سوجن گڑھ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سال 1980 میں راجستھان یونیورسٹی سے بی کام، 1984 میں ایل ایل بی اور سال 1986 میں ایم کام کیا۔ 8 جولائی 1984 کو راجستھان بار کونسل میں رجسٹر ہونے کے بعد انہوں نے بطور وکیل کام کرنا شروع کیا۔

چیف جسٹس بننے سے پہلے وہ راجستھان اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین اور راجستھان ہائی کورٹ کے انتظامی جج بھی رہے۔ وہ 13 نومبر 2019 سے 26 اپریل 2020 تک میگھالیہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے۔ 27 اپریل 2020 کو، جسٹس محمد رفیق نے میگھالیہ ہائی کورٹ سے تبادلے کے بعد اڑیسہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔ڑیسہ ہائی کورٹ سے تبادلہ کے بعد انہوں نے 3 جنوری 2021 کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا۔

Recommended