Categories: قومی

کرناٹک: بی ایس یدیورپا کا وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ گورنر نے منظورکرلیا

نئی دہلی / بنگلورو، 25 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ایک طویل جدوجہد کے بعد، بالآخر کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے آج چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔وہ سہ پہر راج بھون گئے اور انہوں نے اپنا استعفی گورنر تھاورچند گہلوت کو پیش کیا۔ گورنر نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ابھی تک ان کے جانشین کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔

پیر کے روز، وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے ودھان سبھا میں اپنی حکومت کے دو سال پورے ہونے کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں استعفی دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر، انہوں نے جذباتی لہجے میں کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ دکھ کے ساتھ نہیں بلکہ خوشی سے کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی کے صدر جے پی نڈا کا 75 سال مکمل کرنے کے باوجود مزید دو سال دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں متعدد بار آزمائش سے گزرناپڑا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے انہیں مرکزی کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی، لیکن انہوں نے ریاست میں واپس رہنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے منڈیا ضلع کے بوکاناکیر سے ایک غریب شخص کو وزیر اعلی کے عہدے پر جانشین کرنے پر بی جے پی کا اظہار تشکر کیا۔

یدیورپا نائب وزرائے اعلیٰ اور ممبران اسمبلی کے ساتھ شام 12.40 بجے راج بھون پہنچے اور انہوں نے وزیر اعلی کے عہدے سے اپنا استعفیٰ گورنر گہلوت کو پیش کیا۔ استعفی دینے کے بعد راج بھون کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یدیورپا نے کہا کہ ان پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کرناٹک میں بی جے پی حکومت کی قیادت میں تبدیلی کی بات کافی دن سے جاری تھی۔ ریاست میں کچھ بغاوتی آوازیں بھی آئیں۔ اس کے بعد، بی جے پی ہائی کمان نے یدیورپا سے عمر کی حد کی بنیاد پر استعفی دینے کو کہا۔ اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ ریاست میں ا ن کاجانشین کون ہوتا ہے۔

دریں اثنا، اتوار کے روز، لنگایت برادری کے سربرآوردہ لوگوں نے یدیورپا کو وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹانے کی مخالفت کی۔ ایسی صورتحال میں لنگایت برادری بی جے پی کی مخالفت کرسکتی ہے۔ سیاستدانوں کا خیال ہے کہ یدیورپا چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا وجیندر چیف منسٹر بن جائے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago