Categories: قومی

کارگل وجے دیوس پر پورا ملک شہیدوں کویاد کررہاہے

نئی دہلی، 26 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

صدر رام ناتھ کووند نے بارہمولہ وار میموریل پر کارگل جنگ کے شہدا کو یاد کرتے ہوئے گلہائے عقیدت پیش کیا۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم ناراوانے، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھڈوریا، نیوی کے وائس چیف ایڈمرل جی اشوک کمار اور سی آئی ایس سی کے وائس ایڈمرل اتل جین نے دہلی میں قومی جنگ میموریل میں کارگل وجئے دوس پرشہیدوں کو خراجعقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ کارگل جنگ کے 527 شہدا کو ملک بھر کی فوجی یونٹوں نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں یاد کیا جارہا ہے۔ پورا ملک آج’کارگل وجئے دود‘ کی 22 ویں برسی منا رہا ہے۔

وزارت دفاع (آرمی) ہیڈ کوارٹر کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے ’کارگل وجے دوس کے موقع پر، ہم اپنے شہید ہیروز کو یاد کرتے ہیں اور انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ملک کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنایا۔ یہ قوم اپنے بہادرہیروزکی قربانی کے لیے ہمیشہ مقروض رہے گی۔

نائب صدر اور وزیر اعظم نے کارگل کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا

قوم آج کارگل وجے دیوس کی 22 ویں برسی منارہی ہے۔ اس موقع پر، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو شہید فوجیوں کی قربانی کو یاد کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

نائب صدر نائیڈو نے ٹویٹ کیا، " آج کارگل وجے دیوس پر، میں ان فاتحانہ مہم میں شہادت پانے والے ان لازوال شہدا فوجیوں کو اپنی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ فتح مہم میں حصہ لینے والے بہادر فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی بہادری اور صبر کو ملکی تاریخ میں ہمیشہ فخر کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا، ملک کی افواج مشکل علاقوں میں مشکل حالات میں سرحدوں کی حفاظت کرتی ہیں۔ قوم ان کی ہمت اور عزم کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا، ' ہمیں ان کی قربانیاں یاد ہے۔ ہمیں اس کی بہادری یاد ہے۔ آج کارگل کے یوم فتح کے دن ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے جنہوں نے کارگل میں اپنی جانیں گنوائیں ہمارے ملک کی حفاظت کیلئے۔ اس کی بہادری ہمیں ہر ایک دن متاثر کرتی ہے۔ ' اس ٹویٹ کے ساتھ، وزیر اعظم نے پچھلے سال کے ' من کی بات ' پروگرام کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

اتوار کو 'من کی بات' کے 79 ایڈیشن میں، مودی نے ہم وطنوں کو کارگل کی دلچسپ کہانی کو پڑھنے کے لیے، کارگل وجے دیوس کا حوالہ دیتے ہوئے اپیل کی تھی۔ کارگل جنگ کو مسلح افواج کی بہادری اور نظم و ضبط کی علامت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے اسے دیکھا ہے۔

کارگل وجے دیوس: بہادر فوجیوں کی قربانی پر منڈی کے عوام کاخراج تحسین

کارگل وجے دیوس کی 22 ویں برسی کے موقع پر منڈی کے عوام نے بھارتی فوج کے بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ مسلسل بارش میں بھی عوام کا جوش و خروش دیکھنے کے قابل تھا۔ شہید اسمارک منڈی میں منعقدہ ضلعی سطح کے پروگرام میں لوگ بڑی تعدادمیں موجودتھے۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، پولیس، فوج اور میونسپل کارپوریشن سمیت عام شہریوں نے بہادر فوجیوں کو پھول چڑھاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اس دوران 'کارگل ہیرو' سابق فوجی بہبود کارپوریشن کے صدر بریگیڈیئر کھشال ٹھاکر، میونسپل منڈی کے میئر دیپالی جسوال، نائب میئر وریندر بھٹ، ڈپٹی کمشنر ارندم چودھری، پولیس سپرنٹنڈنٹ شالکنی اگنی ہوتری، اے دی ایم راجیو کمار سمیت لیگ کے دیگر عہدیداروں سمیت انتظامیہ، پولیس اور فوج کے افسروں اور عام شہریوں نے شہید یادگار پر خراج تحسین پیش کئے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago