Categories: قومی

حجاب تنازعہ پر کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ، طلبہ نہیں کر سکتے یونیفارم کو منع

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بنگلورو/نئی دہلی، 15 مارچ (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننا اسلام کا لازمی مذہبی حصہ نہیں ہے۔ حجاب تنازعہ پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کرناٹک ہائی کورٹ نے منگل کے روز  کہا کہ تعلیمی اداروں کی جانب سے یونیفارم طے کرنا غلط نہیں ہے اور طلبا  یونیفارم سے منع  نہیں کر سکتے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دراصل، اْڈپی کے ایک تعلیمی ادارے کی لڑکیوں نے کلاس میں حجاب پہننے کا مطالبہ کیا تھا، جس کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ سے بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔ یہ مسئلہ صرف کرناٹک تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی نظر آیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جب تعلیمی اداروں میں یونیفارم کو سختی سے نافذ کیا گیا تو طالبات کی جانب سے کرناٹک ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا۔ ان طالبات نے مطالبہ کیا کہ انہیں یونیفارم کے ساتھ حجاب پہننے کی اجازت دی جائے کیونکہ یہ ان کے مذہبی عمل کا حصہ ہے۔اب جبکہ کرناٹک ہائی کورٹ نے طالبات کی عرضی کو خارج کر دیا ہے اور فیصلہ دیا ہے کہ حجاب اسلام کا لازمی مذہبی حصہ نہیں ہے تو  کرناٹک ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago