Categories: قومی

کشمیر میں موسم خشک  لیکن سردیوں کا زور برابر جاری

کشمیر میں موسم خشک  لیکن سردیوں کا زور برابر جاری

Kashmir weather details

سری نگر، 12جنوری (انڈیا نیرٹیو)

وادی کشمیر میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ ’چلہ کلان‘ اپنے طاقت کا بھر پور مظاہرہ کر رہا ہے جس کے باعث لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں۔

جہاں حالیہ دنوں ہونے والی بھاری برف سے شہر و گام میں معمولات زندگی ہنوز پٹری پر پوری طرح نہیں آئی ہے، وہیں سردیوں کا زو برابر جاری رہنے سے لوگوں بالخصوص مریضوں، عمر رسیدہ افراد اور بچوں کا بہت ہی برا حال ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق اگرچہ منگل کو بھی موسم خشک ہی رہا لیکن شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے سے لوگ شدید سردی سے ٹھٹھرتے رہے۔

متعلقہ محکمے کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 18 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ ادھر وادی کشمیر کا ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ زمینی رابطہ منگل کو دوسرے دن بھی مسلسل منقطع ہی رہا۔

بتادیں کہ وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ کو اتوار کی شام اس وقت ٹریفک کی نقل وحمل کے لیےبند کر دیا گیا

جب رام بن میں کیلا پل کے نزدیک شاہراہ کا ایک حصہ ڈھہ گیا۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ کو قابل آمد ورفت بنانے میں کم سے کم پانچ دن لگ جائیں گے۔

وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی 434 کلو میٹر طویل سری نگر- لیہہ قومی شاہراہ کو سال رواں کے یکم جنوری سے بند کر دیا گیا ہے جب کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ بھی گذشتہ ایک ماہ سے بند ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago