جناب امت شاہ نے کہا کہ گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور نے ہمیشہ اپنی مادری زبان میں تعلیم پر بہت زور دیا۔ اگر بچہ اپنی مادری زبان میں بات نہیں کر سکتا تو اس کی سوچنے. اور تحقیق کرنے کی صلاحیت میں رکاوٹ آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں تیار کی گئی. نئی تعلیمی پالیسی نے گرودیو کے افکار سے تحریک لی ہے. اور مادری زبان میں تعلیم پر زور دیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ تعلیم کے میدان کے بارے میں گرودیو کا یہ بنیادی خیال پوری دنیا میں مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرودیو کا ماننا تھا کہ غیر ملکی تعلیم اور یونیورسٹیوں کی تعریف کرنا ہمارے تعلیمی نظام کا مقصد نہیں ہونا چاہیے۔ کوی گرو رابندر ناتھ
کوی گرو رابندر ناتھ ٹیگور نے دنیا کو ہندوستان اور اس کی روح سے متعارف کرایا
امورداخلہ اورامداد باہی کےمرکزی وزیر نے کہا کہ شانتی نکیتن میں کئے گئے. تعلیمی تجربات پوری دنیا کے ماہرین تعلیم کے لیے مثالی ہیں. اور پوری دنیا کے لیے تعلیم کے ایک نئے وژن کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں تعلیم کے شعبے سے وابستہ تمام لوگوں کو شانتی نکیتن کے تجربے کو مضبوط بنانے. اور عالمی سطح پر اس پر زور دینے کی ذمہ داری لینی چاہئے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یونیورسٹی کو خیالات کے تبادلے کے لیے ایک فعال ذریعہ کے طور پر کام کرنا چاہیے۔
گرودیو نے جلیانوالہ باغ واقعہ کی بھی کھل کر مخالفت کی
انہوں نے کہا کہ گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور نے تعلیم کے اس نئے نظریے کو پیش کیا. جو روٹ لرننگ کے ذریعے تعلیم کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی میں گرودیو کا بہت بڑا حصہ تھا. اور ان کے خیالات کا پوری تحریک پر گہرا اثر تھا۔ جناب شاہ نے کہا. کہ گرودیو نے ہندوستان کی آزادی کی تمام کوششوں کی حمایت کی۔ بنگال کی تقسیم کی گرودیو کی مخالفت نے اس بات کو یقینی بنایا. کہ تحریک ہندوستان کے کونے کونے تک پہنچ گئی۔