Categories: قومی

کیدار ناتھ یاترا: کل فوجیوں کے ساتھ اور آج فوجیوں کی سرزمین پر: و زیر اعظم نریندر مودی

دہرادون، 05 نومبر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ میں دیوالی کے موقع پر کل سرحد پر اپنے فوجیوں کے ساتھ تھا اور آج میں ان فوجیوں کی سرزمین پر ہوں۔

آج کیدارناتھ دھام میں پوجا کرنے کے بعد آدی گروشنکراچاریہ کی سمادھی اور مجسمےکی نقاب کشائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، ’میں نے تہواروں کی خوشیاں ملک کے بہادر فوجیوں کے ساتھ بانٹی ہیں۔ 130 کروڑ شہریوں کا پیار اور’ آشیرواد‘لے کر فوج کے جوانوں کے بیچ گیا تھا اور انہی کی سرزمین پر آیا ہوں‘۔

انہوں نے کہا، ’یہ ہندوستان کی روحانی خوشحالی اور وسعت کا ایک بہت ہی ما فوق الفطرت منظر ہے۔ کچھ تجربات اتنے مافوق الفطرت، اتنے لامحدود ہوتے ہیں کہ انھیں لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ بابا کیدارناتھ کی پناہ میں آ کرمیرا احساس اسی طرح کا ہوتا ہے‘۔

انہوں نے کہا، ’آج آپ سب آدی شنکراچاریہ کی سمادھی کی دوبارہ قیام کے گواہ بن رہے ہیں۔ آج تمام مٹھوں، 12 جیوترلنگوں، کئی شیوالیوں، شکتی دھام، کئی تیرتھ علاقوں پر ملک کے معزز عظیم شخصیت، قابلِ عبادت شنکراچاریہ روایت سے وابستہ تمام عظیم رشی، منیشی اور کئی شردّالوں بھی ملک کے ہر کونے سے کیدارناتھ کی اس پاکیزہ سر زمین کے ساتھ ہمیں آشیرواد دے رہے ہیں‘۔

وزیر اعظم نے کہا ،’برسوں پہلے یہاں ہونے والا جو نقصان تھا‘ وہ ناقابل تصور تھا۔ جو لوگ یہاں آتے تھے، وہ سوچتے تھے کہ کیا یہ ہمارا کیدار دھام دوبارہ اٹھ کھڑا ہو گا؟ لیکن میری اندرونی آواز کہہ رہی تھی کہ یہ پہلے سے زیادہ آن بان شان کے ساتھ کھڑا ہوگا‘۔

واضح ہو کہ وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کی صبح کیدارناتھ دھام پہنچ گئے۔کیدارناتھ دھام پہنچنے کے بعد مودی نے مندر میں پوجا کرنا شروع کی۔ اس موقع پر ملک کے تمام 12 جیوترلگوں میں ایک ساتھ پوجا کی گئی، جسے براہ راست نشر کیا گیا۔

وزیر اعظم آدی گرو شنکراچاریہ کے سمادھی (مقبرہ) اور مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ یہ سمادھی 2013 کی سیلابی آفت میں تباہ ہوگیا تھا جس کی دوبارہ تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وہ 320 کروڑ روپے کی لاگت کی مختلف اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

قبل ازیں گورنر، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل گُرمیت سنگھ، وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، اسمبلی کے اسپیکر پریم چند اگروال، سابق وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت، وزیر سبودھ اُنِیال اور چیف سکریٹری ایس ایس سَندھ نے دہرادون کے جولی گرانٹ ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago