Categories: قومی

پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، کیا مہنگائی میں کچھ معاون ثابت ہوسکتا ہے؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی سے عام آدمی کو دیوالی پر بڑی راحت ملی ہے۔ پبلک سیکٹر کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے دونوں ایندھن کی قیمتوں میں  تبدیلیاں کی ہیں۔ جس کے بعد ڈیزل کی قیمت میں 11 سے 13 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 7 سے 8 روپے فی لیٹر کمی ہوئی ہے۔ دہلی میں جمعرات کو پٹرول کی قیمت 6.07 روپے کم ہو کر 103.97 روپے فی لیٹر پر آ گئی ہے، جب کہ ڈیزل 11.75 روپے کم ہو کر 86.67 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے دیگر میٹرو ممبئی، چنئی اور کولکاتا میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 109.98 روپے، 101.40 روپے اور 104.67 روپے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمت بالترتیب 94.14 روپے، 91.43 روپے اور 89.79 روپے فی لیٹر پر آگئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ دیوالی کے موقع پر مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 5 روپے فی لیٹر جب کہ ڈیزل پر 10 روپے کی کمی کی تھی جو آج سے نافذ ہو گئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس کے ساتھ ہی اتر پردیش سمیت کئی ریاستی حکومتوں نے پٹرول اور ڈیزل پرویٹ میں کمی کی ہے۔ مرکزی حکومت کی ایکسائز ڈیوٹی اور ریاستی حکومت کی طرف سے ویٹ میں کمی کے بعد اتر پردیش میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کی کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ، کرناٹک، گوا، تریپورہ اور آسام کی حکومتوں نے دونوں ایندھن کو مزید سستی بنانے کے لییویٹ میں مزید کمی کی ہے۔ ان ریاستی حکومتوں نے پٹرول اور ڈیزل پرویٹ میں 7-7 روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے، جس سے ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کی کمی ہو گی۔ اس کے ساتھ ہی بہار میں پٹرول پر 1.30 روپے اور ڈیزل پر 1.90 روپے کی راحت دینے کی تیاری ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago