قومی

کیرالہ کے تووال سمندری ساحل پر کشتی غرقاب،بچوں سمیت کتنے افراد ہلاک؟

صدرجمہوریہ، نائب صدر، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ کااظہار افسوس

پی ایم ریلیف فنڈ سے لواحقین  کو دو لاکھ دینے کا اعلان، ریاست میں آج ریاستی سوگ

ترواننت پورم، 08 مئی ( انڈیا نیرٹیو)

 کیرالہ کے ملاپورم ضلع کے تنور علاقے میں اوٹمپورم کے قریب اتوار کی شام تووال سمندری ساحل پر ایک کشتی ڈوب گئی۔ اس حادثے میں 22 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں نو بچے بھی شامل ہیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اس کشتی میں کتنے افراد سوار تھے لیکن 39 ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔ یہ معلومات پولیس نے دی ہے۔

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایم ریلیف فنڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی کشتی حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ نو مسافروں کو قریبی نجی اور سرکاری اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔ ان کا علاج جاری ہے۔ ان میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تنور کا رہائشی کشتی کا مالک ناصر مفرور ہے۔ اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ کشتی بالکل بھی سفر کے لیے موزوں نہیں تھی۔ ماہی گیری کی کشتی کو تبدیل کرکے سیاحت کے لیے استعمال کیا گیا۔

کیرالہ حکومت نے اس حادثے پر ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ کیرالہ کے وزیر وی عبدالرحمن نے کہا ہے کہ حادثہ شام 7 بجے کے قریب ہوا۔ ڈوبی ہوئی کشتی کو ساحل پر لے آیا گیا ہے۔ باقی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے دفتر نے کہا ہے کہ پیر کو ریاست میں سوگ منایا جائے گا۔ وزیر اعلی وجین نے متاثرین کے احترام کے طور پر تمام سرکاری پروگراموں کو منسوخ کر دیا ہے۔ وہ آج تووال ساحل کا دورہ کریں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago