جے پور،08مئی (انڈیا نیرٹیو)
جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں آج راجستھان رائلز اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ ٹاس جیتنے کے بعد سنجو سیمسن نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو درست بھی ثابت ہوا۔یشسوی جیسوال نے اننگ کا شاندار آغاز کیا۔
وہیں جوس بٹلر کے شاندار 95 اور سنجو سیمسن کی نصف سنچری اننگ کی بدولت راجستھان نے دووکٹ کے نقصان پر214 کا بڑا اسکور بنایا۔ اس ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے مہمان ٹیم حیدرآباد سن رائزرز نے آخری گیند پر جیت درج کی ۔میچ کے دوران زبردست اتارچڑھاو دیکھنے کو ملا۔
215 رنوں کے مشکل ہدف کے تعاقب میں سن رائزرس حیدرآباد کی شروعات اچھی رہی۔اوپنرانمول پریت سنگھ نے 33 رن بنائے جب کہ ابھیشیک شرما نے 55 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ راہل ترپاٹھی (47 رن) اور ہینرک کلاسن (26 رن) نے مڈل آرڈر میں اہم کردار ادا کیا۔
ایک موقع پر سن رائزرز کو 2 اوور میں جیت کے لیے 41 رن درکار تھے لیکن 19 ویں اوور میں حیدر آباد نے گلین فلپس کے لگاتار 3 چھکوں کی مدد سے اس اوور میں 24 رن بنائے۔ آخری اوور کی آخری گیند پر ڈرامہ دیکھنے میں آیا جس میں آخری گیند پر 5 رن درکار تھے۔
حیدرآباد کے بلے باز عبدالصمد نے کیچ جوس بٹلر کو تھما دیا لیکن امپائر نے اسے نو بال قرار دیا۔ فری ہٹ ملنے پر عبدالصمد نے چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو دلچسپ میچ جیت دلوادی۔ آر آر کی جانب سے یوزویندر چہل نے چار جب کہ کلدیپ یادو اور روی چندرن اشون نے ایک ایک وکٹ لئے۔اس سے قبل راجستھان رائلزکے اوپنر یشسوی جیسوال نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلے 5 اوور میں ٹیم کے لیے 54 رن جوڑے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…