Categories: قومی

وہیکل سکریپج پالیسی کاآغازہواجو کہ ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں ایک اہم سنگ میل: وزیر اعظم

وہیکل اسپکریپنگ پالیسی ملک کی ترقی کی راہ میں میل کا پتھر

نئی دہلی، 13 اگست

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہاکہ اسکریپنگ پالیسی کا آغاز ملک کے ترقی کے سفر میں اہم میل کا پتھر ہے۔مسٹر مودی نے جمعہ کو گجرات میں سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران اس پالیسی کی شروعات کئے جانے سے قبل کہا کہ وہیکل اسپکریپنگ سے متعلق ڈھانچہ جاتی سہولیات کا قیام، امکانات کے نئے دروازے کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے نوجوانوں اور اسٹارٹ اپ کمپنیوں سے اس پروگرام سے وابستہ ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔

مسٹر مودی نے سلسلہ وار ٹوئٹس پیغامات میں کہا کہ اسکریپنگ پالیسی سے اَن فٹ اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو ماحولیات کے موافق طور پر مرحلہ وار طریقے سے باہر کرنے میں مدد ملے گی۔ حکومت کا مقصد امکانات والی سرکلر معیشت کا قیام ہے جس سے سبھی اسٹیک ہولڈروں کو اہمیت حاصل ہو اور اس کے ساتھ ہی ماحولیات کے تئیں ذمہ داری بھی پیدا ہو۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت اور گجرات حکومت کی جانب سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس کو مسٹر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کریں گے۔ رضاکارانہ گاڑیو۔ں فلیٹ ماڈرنائزیشن پروگرام یا وہیکل اسکریپنگ پالیسی کے تحت وہیکل اسکریپنگ انفراسٹرکچر کے قیام پر سرمایہ کاری کی دعوت دینے کے لیے اس کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک مربوط اسکریپنگ ہب کی ترقی کے لیے النگ میں شپ بریکنگ انڈسٹری کے ذریعہ پیش کردہ ہم آہنگی کی طرف بھی توجہ مبذول کرے گا۔اس موقع پر سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی موجود رہیں گے۔

واضح ہو کہ وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ آج کے دن سے وہیکل سکریپج پالیسی کا آغازہو رہا ہے اور یہ  ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں ایک اہم سنگ میل  ثابت ہونے والا ہے۔

اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں وزیراعظم نے کہا کہ:

’’وہیکل سکریپج پالیسی کا آغاز آج سے کیا جا رہا ہے جو ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہونے والا ہے۔ گاڑیوں کے سکریپنگ انفراسٹرکچر کی تشکیل کے لیے گجرات میں سرمایہ کاروں کا اجلاس، امکانات کی ایک نئی راہ کو روشن کرتا ہے۔ میں اپنے نوجوانوں اور اسٹارٹ اپس سے درخواست کروں گا کہ وہ اس پروگرام میں ضرور شرکت کریں۔

گاڑیوں کی سکریپنگ، ماحول دوست طریقہ کار کے مطابق ان فٹ اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو ختم کرنے میں مدد دے گی۔ ہمارا مقصد ایک قابل عمل #سرکلر اکانومی بنانا اور ماحولیاتی طور پراپنی  ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے اعلی اقدارمرتب کرنا ہے۔ ‘‘

The launch of Vehicle Scrappage Policy today is a significant milestone in India’s development journey. The Investor Summit in Gujarat for setting up vehicle scrapping infrastructure opens a new range of possibilities. I would request our youth & start-ups to join this programme.

— Narendra Modi (@narendramodi) August 13, 2021

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago