قومی

جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ کا افتتاح  کیا

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے آج ایس کے آئی سی سی  سری نگر میں.  ’تیسری ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر.   مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج )،سائنس و ٹکنالوجی ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت. عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا  . ،  ڈاکٹر جتیندر سنگھ ؛ ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی علاقہ کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی.  اور سیاحت اور دفاع کے  مرکزی وزیر مملکت جناب اجے بھٹ بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں جی 20 ممالک، بین الاقوامی تنظیموں. اور مدعو ممالک کے مندوبین نے بھی  شرکت کی۔ ٹورازم ورکنگ گروپ

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر   جناب منوج سنہا

جناب سنہا نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر جلد ہی دنیا کے ٹاپ 50 مقامات میں اپنا درجہ  حاصل کر لے گا.  اور یہ عالمی مسافروں کی ٹریول بکٹ لسٹ میں شامل ہو گا۔ جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر نے زور دیا کہ.  جموں وکشمیر  وولر جھیل کے کنارے ملک کے سب سے بڑے بُک ویلج کو ترقی دے رہا ہے. کیونکہ اس کا مقصد دیہی علاقوں اور مقبول مقامات کو مزید پائیدار بنانا اور دلکش ورثے کے مقامات کی خوبصورتی کو محفوظ رکھنا ہے۔

جناب سنہا نے کہا، تقریباً چار دہائیوں کے طویل وقفے کے بعد، جموں و کشمیر نے بالی ووڈ کے ساتھ تعلقات کو بحال کیا ہے. اور 2021 میں فلمی شعبے میں مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور جموں کشمیر کو فلم کی شوٹنگ کا مقبول ترین مقام بنانے کے لیے ایک فلم پالیسی کا آغاز کیا ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران  اپنے خطاب  میں  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا،

لوگو اور تھیم مل کر ہندوستان کی  جی 20 صدارت کا ایک طاقتور پیغام دیتے ہیں. جو پوری دنیا کے لیے منصفانہ اور مساوات پر مبنی ترقی کے لیے کوشاں ہے ۔

مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ہندوستان کی جی20 صدارت کا موضوع.  ’’وسودھیو کٹمبکم‘‘ یا ’’ایک  کرہ ارض ، ایک خاندان، ایک مستقبل. ‘‘ – مہا اُپنشد کے قدیم سنسکرت متن سے لیا  گیا ہے۔  ڈاکٹر سنگھ نے زور دیتے ہوئے  کہا کہ یہ موضوع  تمام زندگیوں. – انسان، جانور، پودے اور مائکرو اورگنزم . اور کرہ ارض اور وسیع تر کائنات میں ان کے باہمی ربط کی تصدیق کرتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago