Urdu News

ایل جی منوج سنہا نے ایک اعلیٰ سطح میٹنگ میں صنعت و تجارتی شعبہ جاتی پیشرفت کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

جموں، 14 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہاں محکمہ صنعت و تجارت کی شعبہ جاتی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ مہں پرشانت گوئل، پرنسپل سکریٹری، انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈپارٹمنٹ نے انفراسٹرکچر کے موجودہ منظر نامے، ترغیبی پالیسی پر عمل درآمد، لینڈ بینک، انڈسٹریل اسٹیٹس پر کام کی پیشرفت، او این ڈی سی کے ساتھ اشتراک، ایک ضلع ایک پروڈکٹ کے لیے برآمدات کو فروغ دینے کے اقدامات کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو برآمدات کو فعال طور پر آگے بڑھانے، عالمی منڈی پر توجہ دینے والے دستکاری کے فروغ کے پروگراموں، ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے اہم اقتصادی راستہ سے منسلک صنعتی اسٹیٹ کی ترقی پر زور دیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف پیرامیٹرز میں ’کاروبار کرنے میں آسانی‘ اقدام کے تحت ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے سینئر حکام سے کہا کہ وہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اصلاحات کے نفاذ کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ مال کو ہدایت کی کہ وہ انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کریں تاکہ انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام میں تیزی لائی جائے اور تمام زیر التوا مسائل کو ایک ماہ کے اندر حل کیا جائے۔

Recommended