Categories: قومی

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب آر کے ماتھر نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب آر کے ماتھر نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب آر کے ماتھر نے  مرکزی وزیر مملکت برائے شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادانہ چارج)وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ ملاقات کی اور مرکز کے وزیر انتظام علاقے کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مرکزی وزیر کو ایل اے ایچ ڈی سی انتخابات کےبعد کے پس منظرسے آگاہ کیا اور انھیں مرکزی فنڈ والے مختلف پروجیکٹوں کی پیش رفت سے بھی واقف کرایا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایل اے ایچ ڈی سی انتخابات کے کامیاب اور پرامن  انعقاد پر جناب ماتھر کو مبارک باد دی اور  اس کام کے لیے وزیر اعظم کی  ستائش بھی ان تک پہنچائی۔ انھوں نے کہا کہ  ان انتخابات کی بڑی اہمیت ہےکیوں کہ یہ لداخ کے مرکزی انتظام والا بننے کے بعد پہلے انتخابات تھے۔

مختلف پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لداخ اور دوسرے متعلقہ علاقوں کو ا وّلین ترجیح دی ہے انھوں نے کہا کہ  مودی حکومت  کے تحت  پہلی مرتبہ لداخ کے لیے ایک یونیورسٹی، ایک میڈیکل کالج اور ایک انجینئرنگ کالج کی منظوری دی گئی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لیفٹیننٹ گورنر کو یہ بھی بتایا کہ سی ایس آئی آر (کونسل آف  سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ) کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر شیکھر مانڈے نے  لداخ کے مشہور پھل ’’لداخ بیری‘‘ کے کاروبار کو فروغ دینے اور ا س کی ڈبہ بندی کے لیے ایک خصوصی منصوبہ مرتب کیا ہے۔

جناب ماتھر نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو ’’کاربن نیچورل‘‘ لداخ کے لیے  پالیسی  اور لائحہ عمل کی تیاری سے واقف کرایا جس کا اعلان وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا تھا۔ انھوں نے وزیر موصوف کو بتایا کہ مرکزکے زیر انتظام علاقے کی حکومت ایک جامع منصوبے پرصدق دلی سے کام کر رہی ہے۔ جسے  اعلیٰ حکام کے سامنے  پیش کیا جائے گا۔ انھوں نے  اس خصوصی منصوبے کے لیے  جسے ’’لداخ وژن 2050‘‘ کا نام دیا گیا، تازہ ترین معلومات فراہم کیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے لداخ کے لیے 50 کروڑ روپئے کے خصوصی ترقیاتی پروجیکٹ کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب مرکزی حکومت نے علاقے کے لیے مختلف پروجیکٹوں کی فنڈنگ کے سلسلے میں اتنی فراخ دلی دکھائی ہے۔ انھوں نے کہاکہ لداخ کی ترقی کے لیے خاص طور پر بنایا گیا یہ اپنی نوعیت کا پہلا نقشہ راہ ہے۔

جناب ماتھر نے لداخ سے متعلق مختلف معاملات مختلف وزارتوں اور مرکز کے ساتھ  اٹھانے میں روز مرہ کے تال میل کے لیے ڈاکٹر جتیندر سنگھ  کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago