Categories: قومی

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے دی ممبران پارلیمنٹ کو نصیحت

اگر آپ خود انفیکشن پھیلائیں گے تو ملک کو کیا پیغام بھیجا جائے گا

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جمعہ کو ایوان میں ہنگامہ آرائی کرنے والے ممبروں سے کووڈ19 سے متعلق رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوامی نمائندے انفیکشن پھیلائیں گے تو ملک میں منفی پیغام جائے گاوقفہ سوال کے دوران حزب اختلاف کی متعدد  جماعتوں کے اراکین ہاتھوں میں پلے کارڈ لئے ہوئے ایوان کے وسط میں نعرے لگارہے تھے۔

اس پر مسٹر برلا نے کہا کہ "ممبران! کووڈ انفیکشن اور ویکسین کے اہم معاملوں پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ پورا ملک جاننا چاہتا ہے کہ ہندوستان میں ویکسین کی کیا صورت حال ہے۔ میں آپ سے گزارش کروں گا کہ کم سے کم ماسک پہنیں۔ کورونا انفیکشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اگر آپ خود انفیکشن پھیلائیں گےتو ملک میں کیا پیغام جائے گا؟

اس وقت وزیر صحت من سکھ مانڈویا کووڈ۔19 سے متعلق ایک ضمنی سوال کا جواب دے رہے تھے۔

اسپیکر نے نعرے بازی کررہے ممبروں سے کہا کہ "آپ عوامی نمائندے ہیں ، آپ لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ آپ کووڈ کے بارے میں بات چیت کرنے ، ویکسینیشن کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے عوام نے منتخب کیا ہے۔ آپ بحث نہیں کرنا چاہتے۔ ماسک کھول کر نعرے بازی کررہےہیں۔ پلے کارڈ نکال رہے ہیں۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ کووڈ سے متعلق رہنما اصولوں پر عمل کریں۔

انہوں نے بتایا کہ عوام اپنے منتخب قائدین سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن ارکین کو یقین دلایا کہ انہیں ہر معاملے پر بات کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ وہ اپنی اپنی نشستوں پر جائیں۔ تاہم ان کے الفاظ کا ممبران پر کوئی اثر نہیں ہوا اور کچھ دیر بعد ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago