اگر آپ خود انفیکشن پھیلائیں گے تو ملک کو کیا پیغام بھیجا جائے گا
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جمعہ کو ایوان میں ہنگامہ آرائی کرنے والے ممبروں سے کووڈ19 سے متعلق رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوامی نمائندے انفیکشن پھیلائیں گے تو ملک میں منفی پیغام جائے گاوقفہ سوال کے دوران حزب اختلاف کی متعدد جماعتوں کے اراکین ہاتھوں میں پلے کارڈ لئے ہوئے ایوان کے وسط میں نعرے لگارہے تھے۔
اس پر مسٹر برلا نے کہا کہ "ممبران! کووڈ انفیکشن اور ویکسین کے اہم معاملوں پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ پورا ملک جاننا چاہتا ہے کہ ہندوستان میں ویکسین کی کیا صورت حال ہے۔ میں آپ سے گزارش کروں گا کہ کم سے کم ماسک پہنیں۔ کورونا انفیکشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اگر آپ خود انفیکشن پھیلائیں گےتو ملک میں کیا پیغام جائے گا؟
اس وقت وزیر صحت من سکھ مانڈویا کووڈ۔19 سے متعلق ایک ضمنی سوال کا جواب دے رہے تھے۔
اسپیکر نے نعرے بازی کررہے ممبروں سے کہا کہ "آپ عوامی نمائندے ہیں ، آپ لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ آپ کووڈ کے بارے میں بات چیت کرنے ، ویکسینیشن کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے عوام نے منتخب کیا ہے۔ آپ بحث نہیں کرنا چاہتے۔ ماسک کھول کر نعرے بازی کررہےہیں۔ پلے کارڈ نکال رہے ہیں۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ کووڈ سے متعلق رہنما اصولوں پر عمل کریں۔
انہوں نے بتایا کہ عوام اپنے منتخب قائدین سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن ارکین کو یقین دلایا کہ انہیں ہر معاملے پر بات کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ وہ اپنی اپنی نشستوں پر جائیں۔ تاہم ان کے الفاظ کا ممبران پر کوئی اثر نہیں ہوا اور کچھ دیر بعد ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔