Categories: قومی

مہاراشٹرسیاسی بحران: شیوسینا مہاوکاس اگھاڑی حکومت سے باہر نکلنے کو تیار: سنجے راوت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شیوسینا کے ترجمان اور راجیہ سبھا ممبر سنجے راوت نے کہا کہ شیو سینا مہا وکاس اگھاڑی حکومت سے نکلنے کے لیے تیار ہے، اس لیے ناراض ایم ایل اے کو فوراً ممبئی واپس آنا چاہیے۔ ناراض ایم ایل اے کی ناراضگی پر ممبئی میں ساتھ بیٹھ کر غور کیا جائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سنجے راوت نے جمعرات کے روز نامہ نگاروں سے کہا کہ شیوسینا ایک پارٹی ہے اور پارٹی سے اگر کچھ ایم ایل اے یا ایم پی باہر گئے  تو اس سے فرق نہیں پڑتا، لیکن شیو سینا اپنے تمام ایم ایل اے اور ایم پی کا احترام کرتی ہے۔ اس دوران راوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر اپنے کچھ ایم ایل اے کو اغوا کرکے آسام میں رکھنے کا بھی الزام عائد کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
راوت نے کہا کہ ان تمام ایم ایل اے نے مہاوکاس اگھاڑی سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان تمام لوگوں کو کسی نہ کسی صورت میں ممبئی آنا ہی  ہو گا، اس لیے سب لوگ ممبئی آنے اور سامنے بیٹھ کر بات چیت کریں۔ شیوسینا ان تمام ایم ایل اے کے خیالات کو ترجیح دے گی۔ اس کے بعد بیٹھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دوسری طرف راوت نے یہ بھی کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن ناراض ایم ایل اے کے ممبئی واپس آنے کے بعد ہی اگلا فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago