Urdu News

مہاراشٹرسیاسی بحران: شیوسینا مہاوکاس اگھاڑی حکومت سے باہر نکلنے کو تیار: سنجے راوت

شیوسینا کے ترجمان اور راجیہ سبھا ممبر سنجے راوت

شیوسینا کے ترجمان اور راجیہ سبھا ممبر سنجے راوت نے کہا کہ شیو سینا مہا وکاس اگھاڑی حکومت سے نکلنے کے لیے تیار ہے، اس لیے ناراض ایم ایل اے کو فوراً ممبئی واپس آنا چاہیے۔ ناراض ایم ایل اے کی ناراضگی پر ممبئی میں ساتھ بیٹھ کر غور کیا جائے گا۔

سنجے راوت نے جمعرات کے روز نامہ نگاروں سے کہا کہ شیوسینا ایک پارٹی ہے اور پارٹی سے اگر کچھ ایم ایل اے یا ایم پی باہر گئے  تو اس سے فرق نہیں پڑتا، لیکن شیو سینا اپنے تمام ایم ایل اے اور ایم پی کا احترام کرتی ہے۔ اس دوران راوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر اپنے کچھ ایم ایل اے کو اغوا کرکے آسام میں رکھنے کا بھی الزام عائد کیا۔

راوت نے کہا کہ ان تمام ایم ایل اے نے مہاوکاس اگھاڑی سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان تمام لوگوں کو کسی نہ کسی صورت میں ممبئی آنا ہی  ہو گا، اس لیے سب لوگ ممبئی آنے اور سامنے بیٹھ کر بات چیت کریں۔ شیوسینا ان تمام ایم ایل اے کے خیالات کو ترجیح دے گی۔ اس کے بعد بیٹھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری طرف راوت نے یہ بھی کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن ناراض ایم ایل اے کے ممبئی واپس آنے کے بعد ہی اگلا فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔

Recommended