قومی

دہشت گرد فنڈنگ اور مشتبہ سرگرمیوں میں پی ایف آئی کے خلاف بڑی کارروائی

این آئی اے اور ای ڈی کے مشترکہ چھاپے میں 106 افراد گرفتار

تقریباً 11 ریاستوں میں پی ایف آئی سے وابستہ مشتبہ افراد کی گرفتاریاں

نئی دہلی، 22 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی مشترکہ ٹیم نے جمعرات کی صبح سے دارالحکومت دہلی سمیت 11 ریاستوں میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کر 106 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

کیرالہ، کرناٹک اور مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ گرفتاریاں ہوئی ہیں۔

دارالحکومت دہلی سے تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جب کہ آٹھ لوگوں کو اتر پردیش سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این آئی اے نے پی ایف آئی صدر پرویز کے دہلی دفتر میں صبح 3.30 بجے چھاپہ مارا اور انہیں اور ان کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔

اوکھلا میں رہنے والے پرویز طویل عرصے سے پی ایف آئی سے منسلک ہیں۔

اس  کاروائی میں سب سے زیادہ گرفتاریاں کیرالہ میں کی گئیں۔ دریں اثنا، این آئی اے کے ذریعہ پہلے درج کئے گئے ایک کیس میں، تحقیقاتی ایجنسی نے حیدرآباد کے چندرائن گٹہ میں تلنگانہ پی ایف آئی ہیڈکوارٹر کو سیل کردیا ہے۔

پونہ کے کودھوا علاقے میں بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔

چھاپوں کے دوران کیرالہ میں 22 افراد کے علاوہ کرناٹک اور مہاراشٹر میں 20-20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس کے بعد سب سے زیادہ 10 گرفتاریاں تمل ناڈو سے کی گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں آسام سے 9، اتر پردیش سے 8، آندھرا پردیش سے 5، مدھیہ پردیش سے 4 جبکہ دہلی اور پڈوچیری سے 3-3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ راجستھان سے بھی دو گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago