عالمی

ایران میں حجاب کے خلاف احتجاج،زیر حراست لڑکی کی ہلاکت پر خاص رپورٹ

ایران میں حجاب کو لے کر جاری تنازہ کافی گہرا گیا ہے، خواتین سڑک پر اترآئی ہیں، شہر شہر ہنگامہ ہورہا ہے، ایران میں حجاب پہننے کے سخت قانون کے باوجود خواتین حجاب اتار کر اور کئی جگہوں پر حجاب جلا کر مظاہرہ کررہی ہیں۔

 واضح رہے کہ ایران میں پولیس کی حراست میں لڑکی کے ہلاک ہونے کیخلاف مظاہرے 15 شہروں تک پھیل گئے ہیں۔ مختلف واقعات میں ایک پولیس اہلکار اور تین مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران، مشہد، تبریز اور شیراز سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ اس دوران جلاؤ گھیراؤ اور مختلف سڑکیں بھی بلاک کی گئیں۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ شیراز میں تصادم کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعے کے  خلاف جاری احتجاج میں اب تک 3 مظاہرین بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے نمائندے نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کر کے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام ادارے ان حقوق کے دفاع کیلئے کارروائی کریں گے جن کی خلاف ورزی ہوئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago