Categories: قومی

ملک میں کورونا کے بڑھتے معاملات پر قابو پانے کے ضمن میں تجاویز کے ساتھ منموہن نے وزیرا عظم مودی کو خط لکھا

ملک میں کورونا کے بڑھتے معاملات پر قابو پانے کے ضمن میں تجاویز کے ساتھ منموہن نے وزیرا عظم مودی کو خط لکھا

نئی دہلی ، 19اپریل (انڈیا نیرٹیو)

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے ، جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کی وجہ سے ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے خلاف جنگ کو تیز کرنے کے لیے ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک کتنے لوگوں کا ویکسی نیشن کیا گیا اس پر توجہ دینے کے بجائے اس بات پر توجہ دی جانی چاہیے کہ آبادی کا کتنے فیصد افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس وبا کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کا ذریعہ معاش معاش ختم ہوگیا ہے۔ لوگ بغیر روزگار کے معاشی اور ذہنی طور پر پریشان ہیں۔ ایسی صورت حال میں لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے ۔

سابق وزیراعظم نے لکاھ ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ لوگوں کو ویکسین ضرور لگانی چاہیے۔ لہذا ، وزیر اعظم مودی سے اپیل ہے کہ وہ ملک میں ویکسی نیشن کے جاری عمل کو تیز کرنے کے لیے ہدایات دیں۔ انہوں نے مزید کہا ، "مجھے امید ہے کہ مودی جی میرے مشوروں پر غور کریں گے۔" اسی اثنا میں ، منموہن سنگھ نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ویکسین بنانے والوں کی مدد کرے،تاکہ ویکسین کے لیے اضافی سامان کی کمی نہ ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ابھی سے فیصلہ کرنا چاہیے کہ اگلے چھ ماہ کے لیے کتنی خوراک چاہیے ، تاکہ ضرورت کے وقت ویکسین دستیاب ہو۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago