Categories: قومی

ہندوستان اب کسی سے پیچھے نہیں رہ سکتا، ملک کے نوجوان آسمان کو چھونے کے لیے تیار ہیں: وزیر اعظم مودی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی 26،جون</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
خلائی شعبے میں ہندوستانی اسٹارٹ اپس کی طرف سے کی گئی پیشرفت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو نشریات ' من کی بات' میں کہا کہ ملک پیچھے نہیں رہ سکتا کیونکہ نوجوان  آسمان کو چھونے کو تیار ہیں۔اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام  'من کی بات' کے 90ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم مودی نے کہا، "بچپن میں، آسمان پر چاند اور ستاروں کی کہانیاں سب کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔ نوجوانوں کے لیے آسمان کو چھونا خوابوں کو پورا کرنے کا مترادف ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آج جب ہمارا ہندوستان بہت سارے میدانوں میں کامیابی کے آسمان کو چھو رہا ہے تو آسمان یا خلاء اس سے کیسے اچھوتا رہ سکتے ہیں!پچھلے کچھ سالوں میں خلائی شعبے سے متعلق بہت سے بڑے کارنامے ہمارے ملک میں انجام پائے ہیں۔  انہوں نے کہا، "ملک کی ان کامیابیوں میں سے ایک ان-اسپیس نامی ایجنسی کا قیام ہے، ایک ایجنسی جو ہندوستان کے نجی شعبے کے لیے خلائی شعبے میں نئے مواقع کو فروغ دے رہی ہے۔" انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے تک شاید ہی لوگوں نے ہندوستان میں خلائی شعبے میں اسٹارٹ اپس کے بارے میں سوچا ہو۔ لیکن آج ایسے اسٹارٹ اپس کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نے چنئی اور حیدرآباد کے دو اسٹارٹ اپس – اگنکول اور اسکائی روٹ کا ذکر کیا جو ایسی لانچ گاڑیاں تیار کررہے ہیں جو چھوٹے پے لوڈ کو خلا میں لے جائیں گی۔ اس کے ذریعے خلائی سفر کی لاگت میں نمایاں کمی آنے کا اندازہ ہے۔ انہوں نے حیدرآباد میں قائم اسٹارٹ اپ دھروا اسپیس کا مزید تذکرہ کیا جو سیٹلائٹ تعینات کرنے والوں اور سیٹلائٹس کے لیے اعلیٰ ٹیکنالوجی کے سولر پینلز پر کام کر رہا ہے۔ پی ایم مودی نے دگنتارا کے تنویر احمد کے بارے میں بات کی یہ ایک اور خلائی اسٹارٹ اپ جو خلا میں فضلہ کو نقشہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ دگنتارا اور دھروا اسپیس دونوں 30 جون کو اسرو کی لانچ وہیکل سے اپنا پہلا لانچ کرنے جا رہے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago