Categories: قومی

مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے اتحادی مل کر قانونی جنگ لڑیں گے: شرد پوار

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ممبئی، 26 جون (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے کہا کہ مہاراشٹر میں سیاسی تعطل کو دور کرنے کے لیے مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے اتحادی مل کر قانونی جنگ لڑیں گے۔ اس لڑائی کے لیے نامور وکلاء کا تقرر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی اس جنگ کو جیتے گی اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے اتحادیوں کے لیڈروں کی ایک میٹنگ اتوار کی صبح شرد پوار کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ اس میٹنگ میں شیوسینا کے انیل دیسائی، کانگریس کے بالاصاحب تھوراٹ، اشوک چوان موجود تھے۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ میں ایم ایل ایز کی بغاوت کے بعد پیدا ہونے والے ہر پہلو پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پوار نے کہا کہ یہ سیاسی بحران مہا وکاس اگھاڑی پر آیا ہے۔ اس لیے تمام اتحادی مل کر اس بحران کا مقابلہ کریں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نرہری ججوال نے شیوسینا کی تجویز کے بعد باغی ایم ایل اے کے لیڈر کو شیوسینا لیجسلیچر پارٹی لیڈر کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے اجے چودھری کو باغی ایم ایل اے کا لیڈر مقرر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 16 باغی ایم ایل اے کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ باغی ایم ایل اے کی جانب سے دیپک کیسرکر نے کہا ہے کہ وہ ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago