Categories: قومی

مارگریٹ الوا اپوزیشن کی نائب صدارتی امیدوار ہوں گی

اپوزیشن جماعتوں نے اتوار کو مشترکہ طور پر سابق مرکزی وزیر اور گوا کی سابق گورنر مارگریٹ الوا کو نائب صدر کے لیے اپوزیشن کا امیدوار نامزد کیا۔

اتوار کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر شرد پوار کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کی میٹنگ ہوئی۔ اس ملاقات کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے پریس کانفرنس کر کے اپنے امیدوار کا اعلان کیا۔

شرد پوار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ غیر بی جے پی سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر نائب صدر کے عہدے کے لیے مارگریٹ الوا کے نام کا فیصلہ کیا ہے۔ 17 سیاسی جماعتوں نے براہ راست الوا کی حمایت کی ہے۔ اس میں کانگریس، سماج وادی پارٹی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، آر جے ڈی، شیوسینا، ٹی آر ایس، آر ایس پی اور بائیں بازو کی جماعتیں نمایاں ہیں۔

پوار نے کہا کہ ترنمول کانگریس لیڈر ممتا بنرجی سے بھی حمایت کے لیے رابطہ کیا گیا تھا لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ اس کے ساتھ ہی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی ان کی عام آدمی پارٹی اپوزیشن لیڈر کی حمایت کا اعلان کرے گی۔پوار نے کہا کہ مارگریٹ الوا اپوزیشن کے امیدوار کے طور پر منگل 19 جولائی کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔

مارگریٹ الوا گوا، گجرات، راجستھان اور اتراکھنڈ کی گورنر رہ چکی ہیں۔ وہ ماضی میں کابینہ کی وزیر بھی رہ چکی ہیں۔ وہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جوائنٹ سکریٹری رہ چکی ہیں۔ ان کی ساس وائلٹ الوا 1960 کی دہائی میں راجیہ سبھا کی ڈپٹی اسپیکر تھیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago