Categories: قومی

جنرل منوج پانڈے فوج کا سربراہ بننے کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر بنگلہ دیش پہنچے

یہ دورہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دفاعی تعاون اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا

متعدد اسٹریٹجک امور پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی ہم آہنگی اور تعاون میں اضافے کی توقع

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے اتوار کو بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ بھارت کے ساتھ بنگلہ دیش کے بہترین دو طرفہ دفاعی تعلقات کو جاری رکھتے ہوئے، فوجی سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل منوج پانڈے کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ ان کے دورے کے دوران دوطرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو مزید بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کئی اسٹریٹجک امور پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطہ کاری اور تعاون بڑھانے کے امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

بھارتی فوجی سربراہ نے 1971 کی بنگلہ دیش کی جنگ آزادی میں قربانیاں دینے والے شہدا کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے  دورے کا آغاز کیا۔ اس دورے کے دوران وہ اعلیٰ فوجی افسران سے ملاقاتیں کریں گے اور دفاع سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ دھان منڈی میں بنگلہ دیش کے بابائے قوم بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن میموریل میوزیم میں بھی بنگلہ دیش کے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

جنرل منوج پانڈے کی تینوں بنگلہ دیشی فوجوں کے سربراہوں کے ساتھ  راست بات چیت کا امکان ہے اور وہ ملک کے سینئر رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، حکام نے بتایا کہ اپنے دورے کے دوسرے روز وہ پیر کو ڈیفنس سروسز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میرپور میں طلباور فیکلٹی سے خطاب کریں گے۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے تقریباً ایک ماہ قبل بھارت کا دورہ کیا تھا جس کے دوران دونوں فریقوں نے تیزی سے پھیلتے ہوئے تعلقات میں "اعتماد اور باہمی احترام" کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال مارچ میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا اور بنگلہ بندھو شیخ مجیب الرحمن کی صد سالہ پیدائش اور بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے 50 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں شرکت کی تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago