Categories: قومی
ملک میں 75 ہزار ہیکٹراراضی پر ادویات سازی سے متعلق پودوں کی کاشت کی جائے گی
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نیشنل میڈیکل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی)، وزارت آیوش نے آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر ملک میں دواؤں کے پودوں کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے ایک قومی مہم شروع کی ہے۔ اس سے کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور گرین انڈیا کے خواب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ اس مہم کے تحت اگلے ایک سال میں ملک بھر میں 75 ہزار ہیکٹر اراضی پر دواؤں کے پودوں کی کاشت کی جائے گی۔ یہ پروگرام اترپردیش کے سہارنپور اور مہاراشٹر کے پونے سے شروع کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام آیوش کی وزارت کی طرف سے 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت منعقد کئے جانے والے پروگراموں کی سیریز کی دوسری منفرد پہل ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">پونے میں کسانوں میں دواؤں کے پودے تقسیم کیے گئے۔ جو لوگ پہلے سے ادویاتی پودوں کی کاشت کر رہے تھے انہیں مبارکباد دی گئی۔ احمد نگر ضلع کے پارنر سے ایم ایل اے نلیش لنکے ، ڈاکٹر عاصم علی خان ، ڈائرکٹر جنرل، سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم) ، اور ڈاکٹر چندر شیکھرسنوال ، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر، این ایم پی بی نے مختلف مقامات سے تقریبات کی قیادت کی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ڈاکٹر سانوال نے اس موقع پر کہا کہ "یہ کوشش ملک میں دواؤں کے پودوں کی فراہمی کو مزید تقویت دے گی"۔ اس موقع پر 75 کسانوں میں کل 7500 دواؤں کے پودے تقسیم کیے گئے۔خیال رہے کہ 75 ہزار پودے تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">سہارنپور میں ریاستی وزیر آیوش، اترپردیش حکومت ، دھرم سنگھ سینی کے ساتھ نیشنل میڈیکل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی) کے ریسرچ آفیسر سنیل دت اور وزارت آیوش کے افسران نے بھی شرکت کی۔ دواؤں کے پودے کاشت کرنے والے کسانوں کو یوپی کے ریاستی وزیر دھرم سنگھ سینی نے مبارکباد پیش کی۔ کئی قریبی اضلاع سے آئے 150 کسانوں میں دواؤں کے پودے مفت تقسیم کیے گئے۔ ان میں بنیادی طور پر پودوں کی 5 اقسام شامل ہیں – نائٹ فلورنگ جیسمین (پریجات) ، گولڈن ایپل (بیل) ، مارگوسا ٹری (نیم) ، انڈین جینسینگ (اشواگندھا) اور انڈین بلیک بیری (جامُن)۔ 750 جامن کے پودے کسانوں میں الگ سے مفت تقسیم کیے گئے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">مرکزی وزیر آیوش سربانند سونووال نے کہا ہے کہ ملک میں دواؤں کے پودوں کی بے پناہ صلاحیت ہے اور 75000 ہیکٹر اراضی پر دواؤں کے پودوں کی کاشت ملک میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائے گی اور یہ کسانوں کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہوگا۔ اس سے ملک ادویات کے میدان میں خود کفیل ہو جائے گا۔ قابل ذکر یہ ہے کہ پچھلے ڈیڑھ برسوں میں دواؤں کے پودوں کی مارکیٹ میں نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اشوا گندھا امریکہ میں تیسری سب سے زیادہ فروخت ہونے والی مصنوعات رہی ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت منعقد ہونے والے مزید پروگراموں میں وائی بریک ایپ کا اجرا ، پروفیلیکٹک آیوش ادویات کی تقسیم ، 'آیوش آپکے دوار' اور سکول اور کالج کے طلباء کے لیے لیکچر سیریز شامل ہیں۔وائی بریک ایپ پر لیکچر سیریز اور ویبینار 5 ستمبر کو منعقد کیے جائیں گے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago