Categories: قومی

طالبان مسئلہ پر ہندوستانی سرکار ’ پردے سے جھانک جھانک کر محبت‘ کا کیو ں کر رہی ہے اظہار: اسدالدین اویسی

امریکہ کے افغانستان سے جانے کے بعد ہندوستان نے طالبان کے ساتھ رسمی بات چیت شروع کردی ہے ۔ اس کو لے کر وزارت خارجہ کی طرف سے پریس نوٹ بھی جاری کیا گیا تھا ۔ اب اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے طالبان سے بات چیت کو لے کر مرکزی حکومت کو اپنا موقف واضح کرنے کیلئے کہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار طالبان کے ساتھ پوشیدہ تعلقات کیوں رکھ رہی ہے ۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ سرکار شرما کیوں رہی ہے ؟ پاس آتے بھی نہیں ، چلمن سے ہٹتے بھی نہیں ۔ پردے سے جھانک جھانک کر کیوں محبت کررہے ہیں ، ارے کھل کر بولئے ۔ یہ نیشنل سیکورٹی کا معاملہ ہے ،  سرکار کو جواب دینا پڑے گا ۔

جب سے ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان نے اعتراف کیا ہے کہ طالبان کو مدد کررہا ہے ، تو اویسی نے کہا کہ ہم ان کو اپنی زمین پر بلا کر چائے پلاتے ہیں ، بسکٹ کھلاتے ہیں ، کباب کھلاتے ہیں ۔ اگر پاکستان اپنا تعلق طالبان کے ساتھ اعتراف کررہا ہے تو آپ اسے اپنی زمین پر بلاکر چائے پلائیں گے ؟ طالبان اور پاکستان کا تو ایسا رشتہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا ، لیکن ہمیں اپنا موقف واضح کرنا ہوگا ۔

اس درمیان اویسی نے یہ بھی بتایا کہ وہ جلد ہی اترپردیش کے دورے پر جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سات ستمبر کو فیض آباد ، آٹھ کو سلطان پور اور نو کر بارہ بنکی میں رہوں گا ۔ آنے والے دنوں میں اترپردیش کا زیادہ دورہ کروں گا ۔ یوپی میں الیکشن ہونے والے ہیں اور ہم یوگی آدتیہ ناتھ سرکار کو ہرائیں گے ۔

بتادیں کہ بہار اسمبلی انتخابات میں ملی کامیابی سے پرجوش اویسی نے دوسری ریاستوں کا بھی رخ کیا ہے ۔ مغربی بنگال میں بھی ان کی پارٹی نے الیکشن لڑا تھا ۔ حالانکہ ان کا وہاں کھاتہ بھی نہیں کھل پایا تھا ، لیکن اب اترپردیش الیکشن سے انہیں کافی امیدیں ہیں ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago